کالے ہرن شکار معاملہ : 7 مئی کو ہوگا سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ

کلے ہرن شکارمعالہ کے مجرم اداکار سلمان خان کو سنائی گئی پانچ سال کی سزا کے خلاف سیشن کورٹ میں دائر عرضی پر آئندہ سماعت 7 مئی کو ہوگی۔سماعت والےدن سلمان کی پیشی پر آنے کے امکان کم بتائے جا رہے ہیں۔

May 04, 2018 10:18 PM IST | Updated on: May 04, 2018 10:55 PM IST
کالے ہرن شکار معاملہ :  7 مئی کو ہوگا سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ

کالے ہرن شکارمعالہ کے مجرم اداکار سلمان خان کو سنائی گئی پانچ سال کی سزا کے خلاف سیشن کورٹ میں دائر عرضی پر آئندہ سماعت 7 مئی کو ہوگی۔سماعت والےدن سلمان کی پیشی پر آنے کے امکان کم بتائے جا رہے ہیں۔ سلمان کی جانب سے حاضری معافی کی عرضی لگائی جا سکتی ہے ۔

واضح رہےکے جودھ پورکی خصوصی ادلیہ مجسٹریٹ دیو کمار کھتری نے پانچ اپریل کو تقریبا ََ دو دہائی پرانے سیاہ ہرن شکار معالہ میں اداکار سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی دس ہزار روپیے کا جرمانہ بھی لگایا تھا۔ وہیں دوسری جانب اس معاملہ میں ساتھی ملزموں کوشبہ کے فوائد کے ذریعہ بری کر دیا تھا۔ سزا سنانے کے بعد سلما ن خان کو تحویل میں لے لیا گیا تھا ۔ اس کے بعد سلمان سات اپریل تک جیل میں رہے ۔ سات اپریل کو ضلع سیشن کورٹ نے سلمان خان کے خلاف سنائی گئی لور کورٹ کی سزا پر روک لگاتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی گئی تھی۔

Loading...

ضمانت ملنے کے بعد سلمان خان جودھ پور کی سنٹرل جیل سے رہا کر دیاگیا تھا ۔ سیشن جج روندر کمار جوشی نے سلمان کو 25 ہزار کے دو مچلکے پر ضمانت دی تھی ۔ علاوہ ازیں سلمان کو عدالت کی اجازت کے بغیر غیر ملک جانےسے بھی پابندی تھی ۔ اور گزشتہ روز سلمان خان عدالت سے اجازت لے کر ہی غیر ملک گئے تھے ۔ سیشن جج اس معاملہ میں سات مئی کی تاریخ سماعت کے لئے مقرر کی تھی۔ غور طلب ہے کہ سات مئی کوسلمان کے جودھ پور آنے کے امکا ن کم ہیں ۔ غور طلب ہے کہ سلمان خان کو سزا سنانے والے سی جے ایم دیو کمار کھتری کا تبادلہ ہو چکا ہے ۔ اب ضلع اور سیشن جج چندر کمار سنگراسلمان کے کیس کی مزید سماعت کریں گے ۔

 

Loading...