دیوالی کے موقع پر اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے والی ہیں بھوجپوری کی یہ مشہور اداکارہ

اداکارہ مونالیسا نے انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک ویڈیو شئیر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک تقریبا ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Oct 21, 2019 12:15 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 12:17 PM IST
دیوالی کے موقع پر اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے والی ہیں بھوجپوری کی یہ مشہور اداکارہ

دیوالی کے موقع پر اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے والی ہیں بھوجپوری کی یہ مشہور اداکارہ

ممبئی۔ بھوجپوری اداکارہ مونالیسا آج کل ٹی وی کی مقبول سیریل نظر میں دکھائی دے رہی ہیں۔ مونالیسا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ اداکارہ مونالیسا نے انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک ویڈیو شئیر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک تقریبا ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ وہیں، مونالیسا اس سال دیوالی پر اپنے مداحوں کو کچھ خاص سرپرائز دینے والی ہیں۔

مونالیسا نے انسٹاگرام پر لال رنگ کی شلوار اور قمیص میں اپنا فوٹو شئیر کیا۔ اس فوٹو میں اداکارہ کافی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ فوٹو کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’ اس بار دیوالی پر اسٹار پلس فیملی کے ساتھ کچھ خاص‘۔ مونالیسا کے مداح اب جاننے کے لئے بیتاب ہیں کہ اداکارہ دیوالی پر کیا سرپرائز دینے والی ہیں۔ ان کے مداح ان تصویروں پر طرح طرح کے کمینٹ کر رہے ہیں۔ مونالیسا کی ان تصویروں کو 90 ہزار سے زیادہ لوگوں نے لائک کیا ہے۔

Loading...

View this post on Instagram

Something special for Diwali with @starplus family! #DiwaliEvent #happydiwali #staytuned #nazar #mohana

A post shared by MONALISA (@aslimonalisa) on

بتا دیں کہ مونالیسا کئی بھوجپوری فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ ان کے شوہر کنور وکرانت سنگھ بھی پیشے سے اداکار ہیں۔

Loading...