وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینے والی پاکستانی سنگر کو مل سکتی ہے جیل کی سزا ، یہ ہے بڑی وجہ

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پر وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینے والی پاکستان پاپ سنگر رابی پیر زادہ کو جیل جانے کی نوبت آگئی ہے

Sep 15, 2019 06:08 PM IST | Updated on: Sep 15, 2019 06:08 PM IST
وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینے والی پاکستانی سنگر کو مل سکتی ہے جیل کی سزا ، یہ ہے بڑی وجہ

وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینے والی پاکستانی سنگر کو مل سکتی ہے جیل کی سزا ، یہ ہے بڑی وجہ

پاکستان کی پاپ سنگر رابی پیرزادہ کو وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینا مہنگا پڑ سکتا ہے ۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پر وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینے والی پاکستان پاپ سنگر رابی پیر زادہ کو جیل جانے کی نوبت آگئی ہے ۔ لاہور میں اپنے بیوٹی سیلون میں خطرناک جانوروں کو پالتو جانوروں کے طور پر رکھنے پر اس ماڈل کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہوگئی ہے ۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ایک ٹیم نے اس معاملہ کی جانچ کی اور رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے ماڈل ٹاون لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کردیا ہے ۔  حکام کے مطابق اژدھا، مگر مچھ اور سانپ وغیرہ کو رکھنا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور ایسے جانوروں کے رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

Loading...

خیال رہے کہ رابی پیر زادہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ، جس میں وہ اجگر اور مگرمچھ کے ساتھ نظر آرہی تھی ۔ ویڈیو میں رابی پیر زادہ کہہ رہی تھی کہ میں کشمیری لڑکی اپنے سانپوں کے ساتھ بالکل تیار ہوں ، یہ سارے نریندر مودی کیلئے ہیں ۔ تم کشمیریوں کو پریشان کررہے ہو نا تو اب جہنم میں جانے کیلئے تیار ہوجاو ، میرے سبھی دوست امن چاہتے ہیں ۔

خیال رہے کہ رابی پاکستان کی پاپ سنگر ہے اور کئی ٹیلی ویزن شو میں بھی ہوسٹ کرچکی ہے ۔ رابی کا نام سال 2017 میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب اس نے بالی ووڈ انڈسٹری اور سلمان خان کی مخالفت کی تھی ۔ رابی گزشتہ دنوں کشمیر تنازع پر ایک گانا کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہ چکی ہے ۔

Loading...