پرینکا چوپڑا کے ساتھ ہوا کچھ ایسا کہ رو رو کرہوگیا برا حال، سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا یہ ویڈیو

پرینکا چوپڑا کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرزبردست وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیومیں پرینکا چوپڑا کی حالت کافی خراب نظرآرہی ہے۔

Oct 12, 2019 09:30 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 09:30 PM IST
پرینکا چوپڑا کے ساتھ ہوا کچھ ایسا کہ رو رو کرہوگیا برا حال، سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا یہ ویڈیو

پرینکا چوپڑا کا ہوا برا حال

ممبئی: ان دنوں ادکارہ پرینکا چوپڑا اپنی فلم 'دی اسکائی ازپنک' کولےکرسرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ یہ پرینکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں کم بیک فلم ہے، جس کےلئے وہ زبردست محنت کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا اس فلم کےپرموشن کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نےہندوستان میں بھی 'دی اسکائی ازپنک' کا خوبصورت پرموشن کیا۔ وہیں اب وہ بیرون ممالک میں بھی اسے پرموٹ کرنےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑنا چاہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک غیرملکی شوپراپنی فلم کوپرموٹ کرنےگئیں پرینکا چوپڑا کے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ وہ بری طرح رو پڑیں۔

پرینکا چوپڑا جوناس ہردن ٹاپ امریکی شوزمیں اپنی فلم کا پرموشن کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اسی سلسلےمیں پرینکا حال ہی میں جمی فیلن کے شو'دی ٹنائٹ شوود جمی فیلن' میں پہنچیں۔ اس شوپرجمی اورپرینکا کے درمیان خوب بات چیت ہوئی۔ پرینکا نےاپنی فلم کے بارے میں بھی کافی باتیں شیئرکیں۔ وہیں اس کےبعد پرینکا کی حالت تب خرائی ہوئی، جب شوکے ہوسٹ جمی نےشوکےمشہور سیگمنٹ 'ایٹنگ اسپائسی ونگس ود شان ایونس' کے ہوسٹ شان ایونس کےساتھ بھی ایک سیگمنٹ رکھا۔ یہاں دیکھیں اس سیگمنٹ کا ویڈیو۔

Loading...

اس سیگمنٹ پرینکا چوپڑا اورجمی کوایک ٹاسک ملا، جس میں زبردست تیکھے چکن ونگس کھاتےہوئے پرینکا اورجمی کو بات چیت کرنی تھی۔ پرینکا نے پہلا چکن ونگ توآرام  سے کھایا، لیکن دوسرے تک آتےآتے ان کی حالت خراب ہونےلگی۔ پرینکا چوپڑا کواتنا تیکھا لگا کہ ان کی آنکھوں سے بری طرح آنسوآنےلگے۔ وہیں اس خراب حالت میں بھی انہوں نے باتیں کرنا بند نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چکن ونگس کھا کران کے شوہرنک جوناس کی جان ہی جانےوالی تھی۔ پرینکا کے ساتھ ساتھ جمی بھی رورورہےتھے۔ دونوں نے کسی طرح ٹاسک ختم کیا۔

پرینکا چوپڑا کی فلم 'دی اسکائی ازپنک'۔ پرینکا چوپڑا کی فلم 'دی اسکائی ازپنک'۔

پرینکا چوپڑا کا یہ خطرناک، لیکن دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ بات فلم کی کریں تو پرینکا چوپڑا اورفرحان اختر'دی اسکائی ازپنک' ایک حقیقی زندگی میں حوصلہ افزائی کرنے والی اسپیکرعائشہ چودھری کی کہانی پرمبنی ہے۔ جس کی 18 سال کی عمر میں موت ہوگئی تھی۔ اسے پلمونری فائبروسیس نام کی لاعلاج بیماری تھی۔ ہندوستان میں ریلیزسےقبل ٹورنٹوفلم فیسٹویل 2019 میں اس فلم کا ورلڈ پریمیرہوا تھا۔

Loading...