بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سینن کررہی تھیں شوٹنگ کہ اچانک پہنچ گئی حقیقی پولیس ، مچا ہنگامہ ، جانیں کیا ہے اصل معاملہ

بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی اور اداکارہ کیرتی سینن پر فلم میمی کے مناظر فلمائے جارہے تھے ، لیکن اس سلسلہ میں کسی اہل افسر سے اجازت نہیں لی گئی تھی ۔

Nov 14, 2019 10:02 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 10:02 PM IST
بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سینن کررہی تھیں شوٹنگ کہ اچانک پہنچ گئی حقیقی پولیس ، مچا ہنگامہ ، جانیں کیا ہے اصل معاملہ

بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی اور اداکارہ کیرتی سینن پر فلم میمی کے مناظر فلمائے جارہے تھے ۔ فوٹو : نیوز 18 راجستھان ۔

چورو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب فلم کی شوٹنگ میں حقیقی پولیس پہنچ گئی ۔ پولیس نے فلم کی شوٹنگ رکوادی اور فلم بنانے سے وابستہ آلات ضبط کرلئے ۔ انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر ہی فلم کی شوٹنگ کی جارہی تھی ۔ فلم کی شوٹنگ کیسر بالیکا اسکول کے پاس کی جارہی تھی ۔ شوٹنگ روکے جانے سے فنکار مایوس ہوگئے ۔

چورو میں جمعرات کو بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی اور اداکارہ کیرتی سینن پر فلم میمی کے مناظر فلمائے جارہے تھے ، لیکن اس سلسلہ میں کسی اہل افسر سے اجازت نہیں لی گئی تھی ۔ فلم میمی کا پہلا شیڈیول راجستھان سے ہی شروع ہوا ہے ۔ ضلع کلکٹر سندیش نائک نے اجازت کے بغیر ہورہی فلم کی شوٹنگ کو لے کر پولیس کو ہدایت دی ، جس کے بعد جائے واقعہ پر پہنچ کر پولیس نے شوٹنگ رکوادی ۔ چورو میں گزشتہ کچھ دنوں سے اس فلم کی شوٹنگ کی جارہی تھی ۔

Loading...

ایس پی تیجسونی گوتم نے بتایا کہ فلم میمی کے ڈائریکٹر نے اجازت کیلئے ضلع کلکٹر کو خط لکھا تھا ، جس کے بعد کلکٹر آفس نے ایس پی دفتر سے پوچھا تھا کہ اجازت دینا مناسب ہوگا یا نہیں ۔ لیکن فلم پروڈکشن ٹیم نے اجازت کے بغیر ہی شوٹنگ شروع کردی ، جس کی وجہ سے آلات ضبط کرکے مختلف کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

پولیس نے فلم کی شوٹنگ رکوادی اور فلم بنانے سے وابستہ آلات ضبط کرلئے ۔ فوٹو : نیوز 18 راجستھان ۔ پولیس نے فلم کی شوٹنگ رکوادی اور فلم بنانے سے وابستہ آلات ضبط کرلئے ۔ فوٹو : نیوز 18 راجستھان ۔

قابل ذکر ہے کہ چورو ضلع میں پہلے بھی کئی فلموں کی شوٹنگ ہوچکی ہے ۔ یہاں کی قدیم حویلیاں فلم انڈسٹری کو اپنی طرف کافی راغب کرتی ہیں ۔ یہاں دھرمیندر اور متھن چکرورتی کی مشہور فلم غلامی سمیت کئی شارٹ فلموں کی شوٹنگ ہوچکی ہے ۔ فلم غلامی تو زیادہ تر شوٹنگ چورو کے نزدیک واقع تھیلاسر قصبہ میں ہوئی تھی ۔

Loading...