اب اصل ڈان کے کردار میں نظر آئیں گے رجنی کانت

سپر اسٹار رجنی کانت کی 159 ویں فلم کا نام 'كابلی' ہوگا ۔ یہ چنئی کے مافیا ڈان کی اصل زندگی پر مبنی ہوگی

Aug 16, 2015 05:59 PM IST | Updated on: Aug 16, 2015 05:59 PM IST
اب اصل ڈان کے کردار میں نظر آئیں گے رجنی کانت

چنئی : سپر اسٹار رجنی کانت کی 159 ویں فلم کا نام 'كابلی' ہوگا ۔ یہ چنئی کے مافیا ڈان کی اصل زندگی پر مبنی ہوگی ۔  ذرائع  نے بتایا کہ فلم میں رجنی سر كابليشور کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اسی  بنیاد پر فلم کا نام 'كابلي'  رکھا گیا ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ اس فلم کی کہانی چنئی کے مائلاپور کے ایک ڈان پر مبنی ہے ۔ رنجیت کی ہدایت میں بنی 'كابلي' کی شوٹنگ 17 ستمبر سے شروع ہورہی ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ فلم کے کچھ ابتدائی منٹ مائلاپور کے پس منظر کے لئے ہوں گے اور اس کے بعد کی کہانی ملیشیا میں شوٹ کی جائے گی ۔

یہ رجنی کانت کی 159 ویں فلم ہے ۔ اس میں ان کے ساتھ رادھیكا اپٹے، دھنسكا اور كلیرسن بھی ہیں ۔

Loading...

Loading...