راکھی ساونت اس جگہ منانے جائیں گی ہنی مون، خود کیا انکشاف

راکھی ساونت نے خود ہی ویڈیو جاری کرکے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہنی مون کے لئے کہاں جارہی ہیں۔

Aug 10, 2019 05:15 PM IST | Updated on: Aug 10, 2019 05:25 PM IST
راکھی ساونت اس جگہ منانے جائیں گی ہنی مون، خود کیا انکشاف

راکھی ساونت نے ویڈیو میں کیا انکشاف

اپنے متنازعہ بیانوں کی وجہ سےاکثرسرخیوں میں رہنے والی راکھی ساونت ان دنوں اپنی شادی کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ عجیب بات یہ ہےکہ راکھی نےاپنی شادی کی تصویریں تو شیئرکیں، لیکن ابھی تک اپنے شوہر کی جھلک نہیں دکھائی ہے۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہرمیڈیا کے سامنےنہیں آنا چاہتے۔ راکھی نےکہا کہ 'میرے شوہرکومیڈیا وغیرہ بالکل پسند نہیں ہے۔ ان کوکسی کے سامنے نہیں آنا تھا۔ خیریہ تو ہم آپ کو پہلے بھی بتا چکے ہیں اب جو بھی ہو! اسی درمیان راکھی کا ایک بیان خوب وائرل ہو رہا ہے۔ یہ بیان انہوں نےکشمیرسے 370 ہٹائے جانےکے بعد دیا ہے۔ انہوں نےاپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔

اس ویڈیومیں راکھی نے پی ایم مودی کا شکریہ اداکیا۔ راکھی کا کہنا ہے کہ اب کشمیر ہمارا ہوگیا ہے۔ لوگ حیران رہ گئے جب راکھی نے یہ کہا کہ کشمیر سےآرٹیکل 370 ہٹانے کیلئے میں نے گزارش کی تھی۔ انہوں نے کہا شکریہ مودی جی ہماری بات ماننے کیلئے۔ اس ویڈیو میں راکھی نے اپنے ہنی مون ڈیسٹینیشن کا بھی انکشاف کیا ہے۔ راکھی نےبتایا کہ اب تو کشمیرہمارا ہو گیا ہے اب میں کشمیر میں ہی ہنی مون منانے جاؤں گی، یہاں دیکھیں ویڈیو۔

Loading...

View this post on Instagram

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on

حال ہی میں راکھی ساونت نے 'ہندوستان ٹائمس'  کو دئیےایک انٹرویومیں بتایا تھا کہ کیوں ان کے شوہرمیڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔ راکھی نے کہا کہ 'میرے شوہرکومیڈیا وغیرہ بالکل پسند نہیں ہے۔ ان کوکسی کے سامنے نہیں آنا تھا۔ شادی توفیملی کے بیچ ہوتی ہے دنیا کو تھوڑے ہی بلانا ہوتا ہے'۔ اس سے پہلے راکھی ساونت نےانکشاف کرتے ہوئےکہا تھا کہ 'میرے شوہررتیش امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کےساتھ کام کرتے ہیں۔ رتیش ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں'۔

इस जगह हनीमून मनाने जाएंगी राखी सावंत, खुद किया खुलासा

راکھی ساونت نےاپنی لواسٹوری کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نےکہا کہ 'میرا پہلا ٹی وی انٹرویودیکھنےکےبعد ہی وہ میرے فین بن گئےتھے۔ انہیں جاننےکے بعد میں نے جیجس سے بہت دعا کی تھی کہ میں ان کی ہی بیوی بنوں۔ ہم نے وہاٹس ایپ چیٹ شروع کی اورانہوں نے مجھے وہاٹس ایپ پرپرپوزکیا تھا۔ میری ماں، بھائی اورسبھی لوگ کافی پرجوش تھے۔ ہوٹل میں ہم نےہندواورکرشچین ویڈنگ کی۔ اسی دن ہم نے کورٹ میرج کی تھی'۔

Loading...