ہنی مون پر اس اداکارہ نے غلطی سے شیئر کردیں اپنے شوہر کی ایسی تصویریں: دیکھیں یہاں

حال ہی میں راکھی ساونت نے 'ہندوستان ٹائمس' کو دئیےایک انٹرویومیں بتایا تھا کہ ان کے شوہرمیڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔ راکھی نے کہا کہ 'میرے شوہرکومیڈیا وغیرہ بالکل پسند نہیں ہے۔ ان کوکسی کے سامنے نہیں آنا تھا۔

Aug 16, 2019 02:00 PM IST | Updated on: Aug 16, 2019 02:00 PM IST
ہنی مون پر اس اداکارہ نے غلطی سے شیئر کردیں اپنے شوہر کی ایسی تصویریں: دیکھیں یہاں

ہنی مون پرراکھی ساونت شیئر کی تصویریں۔(تصویر:راکھی ساونت انسٹاگرام)۔

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین کے نام سے جانے جانے والی راکھی ساونت ان دنوں ایک نئے ڈرامے کی وجہ سےسرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ راکھی ساونت نے دلہن کے لباس میں اپنی کچھ تصاویر شیئر کرنے کے بعد اعلان کیا کہ انہوں نےشادی کرلی ہے۔ لیکن لوگ تب حیران رہ گئے جب انہوں نے شادی کی تصویروں میں کہیں بھی اپنے شوہر کا چہرہ نہیں دکھایا۔ راکھی نے اب تک اپنے شوہر کوپوری طرح سیکریٹ بنائے رکھا ہے۔

اسی دوران ، سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ اس راکھی کی اس شادی پر یقین کر رہے تھے ، لیکن جب حال ہی میں انہوں نے اپنی سہاگ رات کی تصاویر شیئر کیں تو ان تصاویر میں راکھی کی غلطی نے ان کے شوہر کو دکھایا۔

وہیں سوشل میڈیا پر کئی لوگ تو یہ راکھی کی اس شادی والی بات کو جھوٹ مان رہے تھے لیکن جب حال ہی میں انہوں نے اپنی ہنی مون والی تصویریں شیئر کی تو ان تصویروں میں راکھی کی ایک غلطی سے ان کے شوہر نظر آگئے۔

Loading...

دراصل ، ان تصاویر میں راکھی نے سن گلاسز پہنے ہوئے ہیں۔ ان گلاسزمیں ان کے شوہر راکھی کی فوٹو لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اگر آپ نیچے دکھائی گئی تصویر کو زوم کرکے دیکھیں گے تو آپ کو راکھی کے سن گلاسز (چشمے) میں ایک شخص کی تصویر نظر آئے گی۔ اگرچہ اس میں ان کے شوہر کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا ہے ، لیکن ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ واقعی راکھی اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون پر نکلی ہیں۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے راکھی نے لکھا، 'میری ہنی مون فوٹوز، میرا شوہر بیسٹ ہے، میں اس سے پیار کرتی ہوں'۔

 

View this post on Instagram

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on

آپ کو بتادیں حال ہی میں راکھی ساونت نےاپنی لواسٹوری کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نےکہا کہ 'میرا پہلا ٹی وی انٹرویودیکھنےکےبعد ہی وہ میرے فین بن گئےتھے۔ انہیں جاننےکے بعد میں نے جب سے بہت دعا کی تھی کہ میں ان کی ہی بیوی بنوں۔ ہم نے وہاٹس ایپ چیٹ شروع کی اورانہوں نے مجھے وہاٹس ایپ پرپرپوزکیا تھا۔ میری ماں، بھائی اورسبھی لوگ کافی پرجوش تھے۔ ہوٹل میں ہم نےہندواورکرشچین ویڈنگ کی۔ اسی دن ہم نے کورٹ میرج کی تھی'۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے 'ہندوستان ٹائمس'  کو دئیےایک انٹرویومیں بتایا تھا کہ  ان کے شوہرمیڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔ راکھی نے کہا کہ 'میرے شوہرکومیڈیا وغیرہ بالکل پسند نہیں ہے۔ ان کوکسی کے سامنے نہیں آنا تھا۔ شادی توفیملی کے بیچ ہوتی ہے دنیا کو تھوڑی ہی بلانا ہوتا ہے'۔ اس سے پہلے راکھی ساونت نےانکشاف کرتے ہوئےکہا تھا کہ 'میرے شوہررتیش امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کےساتھ کام کرتے ہیں۔ رتیش ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں'۔

Loading...