غیر قانونی اسلحہ کیس : عدالت میں سلمان خان نے کہا : میں معصوم ہوں ، مجھے جھوٹا پھنسایا گیا

جودھپور : فلم اداکار سلمان خان 17 سال سے چل رہے آرمس ایکٹ کے تحت کیس میں جمعرات کو عدالت میں پیش ہوئے۔ سلمان نے کورٹ میں اپنا بیان درج کراتے ہوئے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، مجھے جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ غیر قانونی ہتھیاروں کے معاملے میں مدعا علیہان کے آخری گواہ وجے نارائن کا بیان پورا ہونے کے بعد تین مارچ کو ملزم کا بیان درج کرانے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Mar 10, 2016 12:29 PM IST | Updated on: Mar 10, 2016 12:29 PM IST
غیر قانونی اسلحہ کیس : عدالت میں سلمان خان نے کہا :  میں معصوم ہوں ، مجھے جھوٹا پھنسایا گیا

جودھپور : فلم اداکار سلمان خان 17 سال سے چل رہے آرمس ایکٹ کے تحت کیس میں جمعرات کو عدالت میں پیش ہوئے۔ سلمان نے کورٹ میں اپنا بیان درج کراتے ہوئے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، مجھے جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ غیر قانونی ہتھیاروں کے معاملے میں مدعا علیہان کے آخری گواہ وجے نارائن کا بیان پورا ہونے کے بعد تین مارچ کو ملزم کا بیان درج کرانے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی گزشتہ سال 29 اپریل 2015 کو سلمان خان نے اپنا بیان درج کرایا تھا ، جس سلمان نے خود کو بے قصور بتایا تھا ۔سلمان کے اس بیان کے بعد اس معاملے میں مدعا علیہان کی جانب سے کچھ گواہ پیش کئے گئے، سب کے بیان پورے ہونے کے بعد اب دوبارہ سلمان کو بیان کے لئے کورٹ میں پیش کیا گیا۔

سلمان خان ممبئی سے اپنے خصوصی چارٹرڈ طیارہ سے جمعرات کو جودھپور پہنچے۔ ممبئی سے سلمان خان کے ساتھ وکیل اور ان کی بہن الويرا بھی ان کے ساتھ جودھپور پہنچی۔ ایئر پورٹ پر سلمان خان کے مداحوں کی کافی بھیڑ رہی، تو وہیں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان خان ایئر پورٹ سے ہوٹل گئے۔

واضح رہے کہ سلمان کے خلاف رمس ایکٹ کی دفعہ 3/25 اور 3/27 میں 15 اکتوبر 1998 کو لوني تھانے میں محکمہ جنگلات کے ایک افسر شرون کمار نے معاملہ درج کرایا تھا۔

Loading...

سلمان خان پر جودھپور کے قریب سیاہ ہرنوں کا شکار کرنے کا الزام ہے۔ اسی معاملے میں ان کے خلاف غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا بھی مقدمہ درج چل رہا ہے۔ 22 ستمبر 1998 کو سلمان کے ہتھیاروں کے لائسنس کی معیاد ختم ہو گئی تھی۔ لیکن 2 اکتوبر 1998 تک وہ ہتھیاروں کو اپنے پاس رکھے رہے اور اس کا استعمال سیاہ ہرنوں کے شکار میں کیا۔ اس معاملے میں سلمان کے علاوہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، سونالی بندرا، تبو اور نیلم بھی ملزم ہیں۔ یہ تمام فنکار اس وقت راج شری پروڈکشن کی فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے لئے جودھپور میں موجود تھے۔ اس پورے واقعہ میں چار مقدمات درج کئے گئے تھے، جس میں تین سیاہ ہرن کے شکار کے ہیں ، جبکہ ایک غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا ہے ، جو سلمان کے خلاف چل رہا ہے۔

Loading...