ہرن شکار کیس : قیدی نمبر 106 سلمان خان سوئیں گے جیل کی زمین پر ، نہیں دیا گیا باہر کا کھانا

انہیں 20 سال پرانے کیس میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ قیدی نمبر 106 سلمان خان کو وارڈ نمبر دو میں رکھا گیا ہے

Apr 05, 2018 10:31 PM IST | Updated on: Apr 06, 2018 11:49 AM IST
ہرن شکار کیس : قیدی نمبر 106 سلمان خان سوئیں گے جیل کی زمین پر ، نہیں دیا گیا باہر کا کھانا

ہرن شکار کے معاملہ میں بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کو جودھپور عدالت نے پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔

جودھپور : ہرن شکار کے معاملہ میں بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کو جودھپور عدالت نے پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔ انہیں 20 سال پرانے کیس میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ قیدی نمبر 106 سلمان خان کو وارڈ نمبر دو میں رکھا گیا ہے اور انہیں ان کے پرائیویٹ اسسٹنٹ شیرا کے ذریعہ لایا گیا کھانا بھی نہیں دیا گیا ہے۔ ویسے خبر لکھے جانے تک سلمان خان نے کوئی مطالبہ بھی نہیں کیا ہے اور کچھ بھی ایسا نہیں کیا ہے ، جسے قوانین مخالف کہا جاسکے۔

جودھپور کی شدید گرمی میں اب سلمان خان اے سی اور کولر کے بغیر جیل کے پنکھے میں ہی رات گزاریں گے ۔ جودھپور سینٹرل جیل کے ڈی آئی جی وکرم سنگھ نے اس بات کو واضح کردیا ہے کہ کوئی کتنا ہی بڑا یا ہائی پروفائل کیوں نہ ہو ، جیل میں سبھی قیدی برابرہیں۔

جیل پہنچنے سے لے کر اب تک کے واقعات پر ایک نظر

سلمان خان کا میڈیکل کروایا گیا ہے ۔ ان کو بلڈ پریشر تھوڑا سا لو تھا ، لیکن اب ٹھیک ہے۔

Loading...

ان کو جیل کے دو نمبر وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

شیرا ان کیلئے ناشتہ لے کر آیا تھا ، لیکن انتظامیہ نے یہ انہیں نہیں دیا۔

سلما ن خان کو چنے کی دل ، پتہ گوبھی دیا گیا ، لیکن انہوں نے خبر لکھے جانے تک کچھ نہیں کھایا تھا۔

جیل انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور اسٹاف کو بھی نہیں جانے دے رہے ہیں۔

سونا تو زمین پر ہی پڑے گا کیوںکہ سبھی کو زمین پر سونا پڑتا ہے اور انہیں کمبل دیدیا گیا ہے۔

دی آئی جی جے کہا کہ جب ان کو لایا گیا تھا تو گیٹ پر ہم بیٹھے ہوئے تھے۔

آسام رام کے ساتھ نہیں رکھے گئے ہیں سلمان خان

دیگر قیدیوں میں کافی جوش ہے ۔ سیکورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

سلمان خان جیل کا ہی پانی پی رہے ہیں ، بسلیری کا انہوں نے مطالبہ نہیں کیا ہے۔

سلمان خان سے ان کے وکیل کبھی بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔

کل اہل خانہ کا سلمان خان سے ملنے کا دن ہے۔

Loading...