سلمان خان کیا سچ میں 23 مئی کو کرنے والے ہیں شادی کا اعلان؟

حال ہی میں ایک انٹرویوکے دوران سلمان خان سے ہمیشہ کی طرح ان کی شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا توسلمان خان نے اس کا یہ جواب دیا ہے۔

May 22, 2019 10:16 PM IST | Updated on: May 22, 2019 10:30 PM IST
سلمان خان کیا سچ میں 23 مئی کو کرنے والے ہیں شادی کا اعلان؟

حال ہی میں ایک انٹرویوکےدوران سلمان خان سے ہمیشہ کی طرح ان کی شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو سلمان خان نے اس کا یہ جواب دیا ہے۔

بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان بہت جلد اپنی فلم 'بھارت' کے ساتھ باکس آفس پر انٹری لینے والے ہیں۔ سلمان کے مداحوں کی مانیں تو بھائی جان کی یہ انٹری زبردست ہونے والی ہے، جہاں ایک طرف فلم کے گانے ریلیزہوتے ہی یوٹیوب پرتیزی سے وویوز حاصل کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق ایک ایسی بات کہہ دی جس کے بعد سے وہ سرخیوں میں چھا گئے ہیں۔ دراصل انہوں نے کہا کہ وہ 23 مئی کو اپنی شادی کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

دراصل حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان سے ہمیشہ کی طرح ان کی شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو سلمان خان اس پرہنستے ہوئے بولے کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ ان کو اس بار23 مئی کو اپنی شادی کا اعلان کرہی دینا چاہئے۔ بہرحال سلمان خان نے یہ بات مزاحیہ طورپرکہی کیونکہ وہ بھی یہ بات جانتے ہیں کہ اس دن پورے ملک کے لوگ ٹیلی ویژن کے سامنے لوک سبھا الیکشن کے نتائج کا انتظارکر رہے ہوں گے۔

Loading...

بہرحال سلمان خان کی شادی کے بارے میں توکوئی آئیڈیا نہیں لگا سکتا کہ کب ہوگی، لیکن حال ہی میں اس سے پہلے ان کے والد بننے کی خبراچانک وائرل ہونے لگی۔ 'ٹائمس آف انڈیا'۔ کی رپورٹ کی مانیں تو ذرائع کے مطابق یہ خبرآرہی ہے کہ سلمان خان سرجری کے ذریعہ والد بننے کی سوچ رہے ہیں۔ اب اگرسلمان خان ایسا واقعی میں سوچ رہے ہیں تو یہ ان کے مداحوں کےلئےکسی خوشخبری سے کم نہیں ہے، کیونکہ ہرکسی کو بھائی جان کی شادی اوربچوں کا انتظارہے۔

اب شادی کے لئے تووہ ابھی تیارہیں نہیں، ایسے میں اگران کی زندگی میں بچوں کی انٹری ہوتی ہے تویہ ایک بڑی خوشخبری ہوگی۔ واضح رہے کہ سلمان خان سے قبل کرن جوہر، تشارکپور، عامرخان، شاہ رخ خان، ایکتا کپور، سنی لیونی، سرجری کے ذریعہ اپنی زندگی میں ماں باب بننے کی خوشی لا چکے ہیں۔

Loading...