ہرن شکار کیس : سلمان خان کو ہوگی جیل یا ملے گی راحت ، 5 اپریل کو عدالت سنائے گی اپنا فیصلہ

راجستھان کے شہر جودھپور میں عدالت بالی ووڈ اداکارسلمان خان اور دیگرکے خلاف سرخیوں میں رہنے والے کانکانی ہرن شکار معاملہ میں فیصلہ آئندہ 5اپریل کو سنائیگی ۔

Mar 28, 2018 07:39 PM IST | Updated on: Mar 28, 2018 10:44 PM IST
ہرن شکار کیس : سلمان خان کو ہوگی جیل یا ملے گی راحت ، 5 اپریل کو عدالت سنائے گی اپنا فیصلہ

سلمان خان ۔ فائل فوٹو

جودھپور: راجستھان کے شہر جودھپور میں عدالت بالی ووڈ اداکارسلمان خان اور دیگرکے خلاف سرخیوں میں رہنے والے کانکانی ہرن شکار معاملہ میں فیصلہ آئندہ 5اپریل کو سنائیگی ۔جودھپورچیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (دیہات )دیوکمار کھتری کی عدالت نے آج اس معاملہ میں حتمی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور فیصلہ سنانے کی تاریخ 5اپریل مقررکی ۔سرکاری وکیل بھوانی سنگھ کے مطابق اس معاملہ میں دونوں فریقوں کی بحث مکمل ہوگئی ہے اور اب عدالت اس پر فیصلہ 5اپریل کو سنائیگی۔

واضح رہے کہ فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘‘کی شوٹنگ کے دوران یکم اکتوبر 1998کی دیر رات جودھپور ضلع میں لونی تھانہ حلقہ کے کانکانی گاؤں میں دو کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے معاملہ میں سلمان کے علاوہ اداکار سیف علی خان ،اداکارہ نیلم ،سونالی بیندرے اور تبو اور ایک دیگر فرد دشینت سنگھ ملزم ہیں ۔

Loading...

Loading...