سپنا چودھری کا ایسا ڈانس پہلے کبھی نہیں دیکھا ہو گا، وائرل ہو رہا ہے ویڈیو

سپنا چودھری جہاں اکثر وبیشتر ہریانوی گیت، لوک گیت یا کسی فلمی نغمے پر ڈانس کرتی نظر آتی ہیں، وہیں، اس تازہ ویڈیو میں وہ رادھا کرشن کے ایک بھجن پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

Oct 08, 2019 02:03 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 02:05 PM IST
سپنا چودھری کا ایسا ڈانس پہلے کبھی نہیں دیکھا ہو گا، وائرل ہو رہا ہے ویڈیو

سپنا چودھری

ممبئی۔ ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کا ہر انداز ان کے مداحوں کو خوب پسند آتا ہے۔ بگ باس کی کنٹیسٹنٹ رہ چکیں سپنا اکثر اپنے ویڈیوز کے مدنظر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ایسے میں ایک بار پھر ان کا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ سپنا جہاں اکثر وبیشتر ہریانوی گیت، لوک گیت یا کسی فلمی نغمے پر ڈانس کرتی نظر آتی ہیں، وہیں، اس تازہ ویڈیو میں وہ رادھا کرشن کے ایک بھجن پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

Loading...

View this post on Instagram

@itssapnachoudhary & #Pepsi महानवमी Celebration..... @itssapnachoudhary . . . . . . . . @karanchaudhary96 @rachnatokas43 @shivani.attri.9887 @arjun.chaudhary96 @ursapnachoudhary @isapnachaudhary @nazimkasana @monu.dabbas @aliza5865 @happysherda @pawanchawla2010 @anchorkajalsaraswat5207 @beingsalmankhan @katrinakaif @sitara_by_kim_joshi @suchirevasharma #desiqueen #tiktokqueen #beautiqueen #sapnachoudhary #biggboss #akhan #priyashivi

A post shared by Sapna Choudhary (@itsdesiqueen) on

پیر کے روز ملک بھر میں رام نومی کا تہوار منایا گیا اور نومی 2019 کے اس موقع پر ملک بھر میں کنجک پوجن کا اہتمام کیا گیا۔ ایسے میں سپنا چودھری نے بھی اپنے گھر پر کنجک پوجن کیا اور اس کی کچھ تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی ہیں۔ ساتھ ہی اس موقع پر منعقد ایک پروگرام میں سپنا ڈانس کرتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہیں۔

اس پروگرام کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں سپنا ایک گلوکار کے ساتھ ’ میری جان ہے رادھا‘ پر تھرکتی دکھ رہی ہیں۔ بتا دیں کہ سپنا نے ڈانس شو کر کے اپنی شناخت بنائی ہے۔ وہ اتنے مستی بھرے انداز میں جھومتی ہیں کہ شو پر موجود سینکڑوں کی بھیڑ بھی ان کے ساتھ جھومنے لگتی ہے۔

Loading...