سپنا چودھری کے اس ویڈیو پر بھڑکے لوگ ، کہا : تمہاری وجہ سے گانے سننا چھوڑ دیا

ہریانوی ڈانسر ، بگ باس کنٹیسٹنٹ اور اب بالی ووڈ اداکارہ بن چکیں سپنا چودھری کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ دھماکہ دار ڈانس کے علاوہ سپنا کا بے باک انداز بھی لوگوں کو کافی پسند آتا ہے ۔

Apr 15, 2019 05:01 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 05:01 PM IST
سپنا چودھری کے اس ویڈیو پر بھڑکے لوگ ، کہا : تمہاری وجہ سے گانے سننا چھوڑ دیا

سپنا چودھری کی فائل فوٹو

ہریانوی ڈانسر ، بگ باس کنٹیسٹنٹ اور اب بالی ووڈ اداکارہ بن چکیں سپنا چودھری کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ دھماکہ دار ڈانس کے علاوہ سپنا کا بے باک انداز بھی لوگوں کو کافی پسند آتا ہے ۔ وہ ڈانس شو کرتی ہیں اور اتنی مستی بھرے انداز میں رقص کرتی ہیں کہ وہاں موجود لوگ بھی خود کو نہیں روک پاتے ہیں ۔ ایسے میں سپنا چودھری کا ایک نیا ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ لیکن اس مرتبہ ان کے ویڈیو کو مداحوں نے پسند نہیں کیا ہے ۔

حال ہی میں سپنا چودھری کا نیا گانا تم سے نہ ہو پائے گا ریلیز کیا گیا ہے ۔ گانے کو ہریانہ کے مشہور سنگر راجو پنجابی اور مونیکا نے گایا ہے ۔ یو ٹیوب پر آتے ہی یہ گانا کافی تیزی سے وائرل تو ہوا ، لیکن اس مرتبہ ان کے مداح گانے کو لے کر سپنا کو جم کر ٹرول بھی کررہے ہیں ۔

Loading...

کچھ لوگوں نے اس ویڈیو پر تبصرہ کیا ہے کہ گانے کی لرکس کافی خراب ہے تو ایک یوزر نے لکھا کہ سپنا اب پہلے جیسا ڈانس نہیں کرتی ہیں ۔ وہیں ایک یوزر نے لکھ دیا کہ تم جیسے لوگوں کی وجہ سے میں نے گانا سننا ہی چھوڑ دیا ہے ۔

بتادیں کہ سپنا چودھری ہریانہ سے لے کر یوپی اور بہار تک میں کافی مقبول ہوچکی ہیں ۔ یہی نہیں حال ہی میں چھتیس گڑھ میں بھی ان کا ایک ڈانس شو کافی مقبول ہوا تھا ۔ خیال رہے کہ سپنا چودھری بالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرچکی ہیں ۔ ان کی فلم دوستی کے سائیڈ افیکٹس ریلیز ہوچکی ہے ۔

Loading...