لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جائیں گے ششی کپور

ممبئی : اپنے زمانے کے مشہور اداکار ششی کپور کو چھٹے جاگرن فلم فیسٹول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ششی کو اس سال کے آغاز میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Sep 29, 2015 09:28 PM IST | Updated on: Sep 29, 2015 09:28 PM IST
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جائیں گے ششی کپور

ممبئی : اپنے زمانے کے مشہور اداکار ششی کپور کو چھٹے جاگرن فلم فیسٹول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ششی کو اس سال کے آغاز میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ششی (77) کو 'ستیم شیوم سندرم ، 'جب پھول کھلے ، 'ترشول، 'کبھی کبھی ، 'وجیتا اور 'کل یگ جیسی فلموں میں بے مثال اداکاری کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کا شمار اپنے دور کے سب سے زیادہ پرکشش اداکاروں میں ہوتا ہے۔

جاگرن فلم فیسٹول کے اسٹریٹجک مشیر منوج شریواستو نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ اس سال کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ششی کپور کو دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار ششی کپور ایوارڈ کو لینے کے لئے راضی ہو گئے۔ جاگرن فلم فیسٹول چار اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

Loading...

Loading...