
اونچی دکان اور پھیکے پکوان والی کہاوت تو آپ نے سنی ہی ہوگی۔ اکثر بڑے۔ بڑے ہوٹلوں میں چیزیں کچھ زیادہ ہی مہنگی ملتی ہیں۔ لیکن میوزک کمپوزر جوڑی وشال شیکھر کے جوڑی دار شیکھر رویجانی کو جمعرات کو ایک ہوٹل کے بل کو دیکھ کر زبردست جھٹکا لگا۔ ویسے ان کا یہ بل آپ بھی دیکھیں گے تو آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ جی ہاں شیکھر کو ایپ 5 ستارہ ہوٹل میں 3 ابلے انڈے کے 1672 روپئے کا بل تھما دیا گیا۔
شیکھر روی جانی نے اپنے اس بل کی تصویر خود سوشل میڈیا اکاہنٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں صاف ہے کہ ہوٹل نے نہ صرف 3 انڈے کیلئے 1350 روپئے اور ٹیکس کے ساتھ 1672 روپئے کا بل تھما دیا ہے۔ عام آدمی کیلئے تو یہ قیمتیں کافی چونکانے والی ہیں لیکن شیکھر بھی صرف 3 انڈے کی قیمت جان کر چونک گئے۔ انہوں نے اس بل کا فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، '3انڈے کی سفیدی کیلئے 1672 روپئے؟ یہ کچھ زیادہہی مہنگا کھانا نہیں ہے۔
Rs. 1672 for 3 egg whites???
Loading...That was an Eggxorbitant meal pic.twitter.com/YJwHlBVoiR
— Shekhar Ravjianii (@ShekharRavjiani) November 14, 2019
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کسی 5 اسٹار ہوٹل کی قیمتوں نے بالی ووڈ سیلیبرٹیز کو چونکا دیا ہے۔ کچھ دن پہلے اداکار راہل باس نے بھی ایک ایسے ہی بل کی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان سے ایک ہوٹل میں صرف 2 کیلوں کیلئے 442 کا بل دیا گیا تھا۔ بعد میں معاملہ بڑھنے پر اس ہوٹل پر 25 ہزار روپئے کا جرمانہ لگایا گیا تھا۔ یہاں دیکھیں وہ ویڈیو۔۔
You have to see this to believe it. Who said fruit wasn’t harmful to your existence? Ask the wonderful folks at @JWMarriottChd #goingbananas #howtogetfitandgobroke #potassiumforkings pic.twitter.com/SNJvecHvZB
— Rahul Bose (@RahulBose1) July 22, 2019
شیکھر کے اس بل پر لوگوں نےرد عمل بھی ظاہر کئے ہیں دیکھیں یہاں
ANDAaaz apna apna Ye toh eggtremely shocking hai
— Harshdeep Kaur (@HarshdeepKaur) November 14, 2019
हमारे वहां राजू अंडे वाला 6 रुपये का एक उबला अंडा देता है , मस्त छोटी छोटी प्याज, हरी मिर्च, धनिया और काला नमक डाल के ❣️
— Vikram RaNa (@VIKRAMRANA3) November 14, 2019