شراب کی عادت نے اداکارہ کی کردی تھی ایسی حالت، بوائے فرینڈ کے بارے میں بھی کیا بڑا انکشاف

سپراسٹار کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن یوں تواپنے بارے میں بات کم ہی کرتی ہیں، لیکن حال ہی میں ایک چیٹ شوپرانہوں نے دل کھول کرباتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے کود سے متعلق کئی حیران کن انکشاف بھی کئے۔

Oct 15, 2019 02:07 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 02:11 PM IST
شراب کی عادت نے اداکارہ کی کردی تھی ایسی حالت، بوائے فرینڈ کے بارے میں بھی کیا بڑا انکشاف

شرتی ہاسن نے بوائے فرینڈ کے بارے میں بھی کیا بڑا انکشاف

ممبئی: پردے پرنظرآنے والے سپراسٹارس اپنی ذاتی زندگی کو لےکراکثرمحتاط رہتے ہیں۔ کئی لوگ اپنی زندگی سے متعلق ہربات مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہیں، لیکن کچھ اسٹارس ایسے بھی ہوتے ہیں، جو کیمرے کے سامنے اپنی پرسنل (ذاتی) باتیں شیئرکرنا پسند نہیں کرتے۔ ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں شرتی ہاسن۔ سپراسٹارکمل ہاسن کی بیٹی شرتی ہاسن یوں تو اپنےبارے میں بات کم ہی کرتی ہیں، لیکن حال ہی میں ایک چیٹ شوپرانہوں نے دل کھول کر باتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے خود سے متعلق کئی حیران کرنے والے انکشاف بھی کئے، جن میں سے ایک ان کی شراب کی عادت کے بارے میں بھی ہے۔

دراصل حال ہی میں شرتی ہاسن، اداکارہ لکشمی منچو کے تیلگو چیٹ شو'فیٹ اپ ود دی اسٹارس' پرپہنچی تھیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی انکشاف کئے۔ انہوں نےاپنے بوائے فرینڈ مائیکل کارسل سے لےکراپنی شراب کی عادت کے بارے میں کھل کرباتیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک وقت پرشراب کی عادت تھی۔ حالانکہ اب ان کی یہ عادت چھوٹ گئی ہے۔ دو سالوں سےانہوں نے شراب کو ہاتھ نہیں لگایا ہے، لیکن سالوں پہلے ان کےلئے چیزیں بہت مشکل تھیں۔ شراب چھوڑنے کے بعد ان کے جسم پرکافی برا اثرپڑا۔

Loading...

شرتی ہاسن نے جب چھوڑی شراب کی عادت شرتی ہاسن نے جب چھوڑی شراب کی عادت

شرتی ہاسن نے یہ بھی کہا کہ 'میں کچھ وقت تک ٹھیک نہیں تھی، لیکن یہ میرا ذاتی معاملہ ہے، اس لئے میں کسی سے شیئرنہیں کرتی تھی'۔ بوائے فرینڈ مائیکل کارسیل کولے کرانہوں نے کہا 'میں بہت کول  ٹائپ کی لڑکی ہوں، میں اس وقت معصوم بھی تھی، جذباتی بھی تھی، اس لئے میرے آس پاس ہرکوئی باس بننے کی کوشش کرتا رہتا تھا۔ حالانکہ یہ ریلیشن شپ میرے لئے واقعی ایک اچھا تجربہ تھا'۔

شرتی ہاسن نے بوائے فرینڈ کو لے کربھی کی باتیں۔ شرتی ہاسن نے بوائے فرینڈ کو لے کربھی کی باتیں۔

واضح رہے کہ شرتی ہاسن سے فلموں سے کچھ وقت کا بریک لیا تھا۔  ان کی آخری بالی ووڈ فلم 'بہن ہوگی تیری' 2017 میں آئی تھی۔  وہیں حال ہی میں انہوں نے نیوز 18 کو دیئے ایک انٹرویومیں بتایا ہےکہ انہوں نے تیلگواورتمل فلم پرکام شروع کردیا ہے اوروہ جلد ہی ہندی فلموں میں بھی لوٹیں گی۔

Loading...