پورن انڈسٹری کو الوداع کہہ چکی میاں خلیفہ 6 مہینے میں کریں گی شادی، حمل کی خبر پر کہی یہ بات

شادی کی تاریخ پہلے کرنے پر کئی لوگ سوال اٹھانے لگے کہ کیا میاں حاملہ ہیں؟: جانیں اس پر میاں خلیفہ نے کیا کہا۔۔

Nov 12, 2019 04:56 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 05:12 PM IST
پورن انڈسٹری کو الوداع کہہ چکی میاں خلیفہ 6 مہینے میں کریں گی شادی، حمل کی خبر پر کہی یہ بات

واضح رہے کہ میاں خلیفہ نے پورن انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔

ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں بڑا نام رہنے کے بعد اسے الوداع کہہ چکیں میاں خلیفہ نے شادی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ میاں خلیفہ نے اسی سال مارچ میں اپنے بوائے فرینڈ رابرڈ سینڈ برگ سے منگنی کی تھی اور تب یہ فیصلہ لیا تھا کہ 2021 میں شادی کریں گی لیکن اب کچھ ایسا ہوا کہ میاں خلیفہ نے اپنی شادی پہلے ہی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میاں خلیفہ اگلے سال یعنی 6 مہینے میں شادی کرنے جارہی ہیں۔ شادی کی تاریخ پہلے کرنے پر کئی لوگ سوال اٹھانے لگے کہ کیا میاں حاملہ ہیں؟ ایسے میں میاں خلیفہ نے اس پر بھی صفائی دی ہے۔ میاں خلیفہ نے پورن انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔

<br انہوں نے بوائے فرینڈ رابرڈ سینڈ برگ سے منگنی کی خبر خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اسی کے ساتھ اپنی شادی کے پلان بھی فینس کو بتائے تھے۔ اب میاں آئندہ گرمیوں میں ہی شادی کرنے جارہی ہیں۔ اب انہیں اتنے کم وقت میں اپنی شادی پلان کرنے کی ٹینشن ہے۔

حالانکہ اس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی میاں نے خود ٹویٹ کرکے کہا، " نہیں میں حاملہ نہیں ہوں۔ میں صرف اپنی نجی زندگی کو اس کے (منگیتر)کریئر  وقت (ٹائمنگ) کے حساب سے کر رہی ہوں"۔

بتادیں کہ میاں خلیفہ کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ اس سے پہلے وہ 2011 میں اپنے ایک اسکول فرینڈ (دوست) سے شادی کر چکی ہیں۔

View this post on Instagram

My burgers-in-bed partner for life @robertsandberg ♥️

A post shared by Mia K. (@miakhalifa) on

میاں  خلیفہ کی پہلی شادی صرف 5 سال چلی اور اس کے بعد ان دونوں کا طلاق ہوگیا۔ میاں نے کچھ وقت ہی ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں کام کیا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ان کے کنبے (فیملی) کو اس کام کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اسے چھوڑ دیا تھا۔

Loading...