پاکستانی سنگر نے 'سوسائڈ جیکٹ' پہن کر دی وزیر اعظم کو دھمکی، لوگوں نے سنائی کھری کھوٹی

اس سے پہلے ستمبر میں پیر زادہ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو ڈالا تھا جس میں وہ اجگر اور گھڑیال کے ساتھ نظر آرہی تھی اور پی ایم مودی پر سانپ چھوڑنے کی دھمکی دے رہی تھی۔

Oct 24, 2019 10:19 AM IST | Updated on: Oct 24, 2019 10:50 AM IST
پاکستانی سنگر نے 'سوسائڈ جیکٹ' پہن کر دی وزیر اعظم کو دھمکی، لوگوں نے سنائی کھری کھوٹی

Screen grab Rabi Pirzada

اسلام آبادـ پاکستانی پاپ سنگر اور اداکارہ ربی پیر زادہ نے ٹویٹر پر ایک قابل اعتراض تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ 'سوسائڈ جیکٹ' پہنے نظر آرہی ہیں اور جموں ۔کشمیرسے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو لیکر وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی دے رہی ہیں۔

pirzada modi

اردو پوائنٹ ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق  ٹویٹر پر پیر زادہ کی تصویر پوسٹ ہونے کے بعد اس نے کافی تعداد میں لوگوں کا دھیان اپنی طرف کھینچا ہے۔ کچھ لوگ اس کی بہادری کو لیکر تعریف کر رہے ہیں جبکہ باہری دنیا میں ملک کی شبیہ خراب کرنے کو لیکر دیگر لوگوں نے اسے پھٹکار بھی لگائی ہے۔

Loading...

تصویرمیں لاہور کی 27 سالہ سنگر پیر زادہ کو ایک جیکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جس میں دھماکہ خیز مواد لگا ہوا ہے۔

یہ اکسانے والی تصویر ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستان نے کشمیر مسئلے کو لیکر ہندستان مخالف مہم چھیڑ رکھی ہے۔

اس سے پہلے ستمبر میں پیر زادہ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو ڈالا تھا جس میں وہ اجگر اور گھڑیال کے ساتھ نظر آرہی تھی اور پی ایم مودی پر سانپ چھوڑنے کی دھمکی دے رہی تھی۔

حالانکہ بدھ کو پیرزادہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جانے سے یہ معلوم ہوا کہ سنگر نے یہ قابل اعتراض تصویر ہٹالی ہے۔

Loading...