شادی کے جوڑے میں تھیں سپنا چودھری، جب آئی بھائی کے شہید ہونے کی خبر! ویڈیو دیکھ کررو پڑیں گے آپ

سپنا چودھری کے ڈانس کے کئی ویڈیو وائرل ہوتے ہیں لیکن یہ ویڈیو کچھ اور ہی بتاتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے جذبات بھی امڈ پڑیں گے۔

Nov 14, 2019 09:02 AM IST | Updated on: Nov 14, 2019 10:18 AM IST
شادی کے جوڑے میں تھیں سپنا چودھری، جب آئی بھائی کے شہید ہونے کی خبر! ویڈیو دیکھ کررو پڑیں گے آپ

سپنا چودھری کے ڈانس کے کئی ویڈیو آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن جب سپنا چودھری جذباتی ویڈیو پر کام کرتی ہیں تب بھی وہ کمال کرتی ہیں۔ انہوں نے اس سال فروری میں جموں۔کشمیر کے پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو ویڈیو کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ سپنا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کو تہہ دل سے خراج عقیدت۔ ہم سوئے ہیں کیونکہ وہ جاگے ہیں۔ ہم نے کھانا کھایا ہے تو وہ بھوکے ہیں۔ انہوں نے ہمیں اپنی فیملی سمجھ کر اپنے گھر والوں سے الگ ہوکر بارڈر (سرحد) پر ہماری حفاظت کی ہے۔ اس برے وقت میں، میں ان شہیدوں کی فیملی بن کر ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہوں۔

ایسے میں سپنا کا ایک گانا 'وداعی' جو کہ وداعی نام کے البم کا ٹائٹل گیت ہے، سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکا ہے۔ یو ٹیوب پر موجود یہ ویڈیو اب تک 34 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو میں سپنا شادی کے جوڑے میں نظر آرہی ہیں لیکن اچانک ہی ان کو اپنے بھائی کی شہادت کی خبر ملتی ہے۔ یہ ویڈیو سرحد پر شہید ہونے والے جوانوں کو وقف کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ سپنا کا یہ ویڈیو بہت جذباتی کردینے والا ہے۔ دیکھیں یہ جذباتی ویڈیو۔

سپنا چودھری کے بھائی نے رپورٹرس کو اطلاع دی کہ انہوں نے اس شو کا سارا پیسہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں کو عطیہ کردیا تھا لیکن منتظمین نے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کر دی۔ لدھیانہ پولیس نے وکاس چودھری کے الزاموں کے بعد مقدمہ درج کردیا ہے۔

Loading...

سنگر اور اداکارہ سپنا چودھری ہریانوی ہی نہیں بلکہ بھوجپوری سے لے کر پنجابی گانوں میں بھی قسمت آزماچکی ہیں ۔ یہی نہیں، ٹی وی دنیا میں رئیلٹی شو بگ باس میں آکر انہوں نے دھوم مچا دی تھی ۔ یہ ویڈیو البم وداعی کا ٹائٹل ٹریک ہے۔ ویڈیو میں سپنا چودھری شادی کے جوڑے میں نظر آرہی ہیں، لیکن اچانک ہی ان کے اپنے بھائی کے شہید ہونے کی خبر ملتی ہے۔

Loading...