اب دوسری بھا بھی جی بھی چھوڑ دیں گی شو؟

کپل شرما اور سنیل گروور کے بعد اب خبر ہے کہ اور ٹی وی کے مقبول شو بھا بھی جي گھر پر ہیں کی اہم اداکارہ سومیا ٹنڈن اس شو کو چھوڑ کر جا سکتی ہیں

Apr 06, 2017 06:55 PM IST | Updated on: Apr 06, 2017 06:57 PM IST
اب دوسری بھا بھی جی بھی چھوڑ دیں گی شو؟

ٹی وی کے مقبول شوز میں ان دنوں کافی ہلچل ہے اور یہ ہلچل پردے کے آگے نہیں بلکہ پردے کے پیچھے نظر آرہی ہے۔ کپل شرما اور سنیل گروور کے بعد اب خبر ہے کہ اور ٹی وی کے مقبول شو بھا بھی جي گھر پر ہیں کی اہم اداکارہ سومیا ٹنڈن اس شو کو چھوڑ کر جا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ قبل ازیں اسی سیریل میں انتظامیہ  کے ساتھ  کچھ اختلافات کی وجہ سے شو کی سب سے زیادہ مقبول انگوری بھابھی (شلپا شندے) نے یہ شو چھوڑ دیا تھا اور اب خبر ہے کہ انیتا بھابھی کا کردار ادا کرنے والی سومیا ٹنڈن بھی شو کو الوداع کہنے والی ہیں۔

چینل کی ٹیم کے مطابق شو کے ساتھ سومیا کا معاہدہ پورا ہو گیا ہے اور اب وہ اس میں توسیع کرنا نہیں چاہتی ہیں، کیونکہ اب وہ اس کردار سے بور چکی ہیں اور مزید دنوں تک ایک ہی کردار میں بندھ كر نہیں رہنا چاہتیں۔ تاہم ابھی تک اس معاملے میں سومیا یا سیریل کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

سومیا اس سے پہلے فلم جب وی میٹ اور ڈانس انڈیا ڈانس میں نظر آ چکی ہیں اور 'بھابی جی گھر پر ہیں کی 'گوری میم کے کردار نے انہیں گھر گھر میں مقبول بنا دیا ہے۔

Loading...

Loading...