
سنی لیونی نے ویب سیریز کےگانے'ہیلو جی' میں بھی کام کیا ہے۔
نئی دہلی: بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی جلد ہی ناظرین کے سامنےآنے والی ہیں۔ وہ اس بارفلم نہیں، بلکہ ویب سیریزمیں نظرآئیں گی۔ 2014 میں ان کی فلم 'راگنی ایم ایم ایس 2' نے پردے پردھمال مچایا تھا۔ اب یہ سنی لیونی ویب سیریز'راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس 2' میں کام کرنے جارہی ہیں۔ سنی لیونی نےاس ویب سیریزکا پوسٹرپیرکواپنےانسٹا گرام پرشیئرکیا ہے۔
ویب سیریز'راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس 2' میں سنی لیونی کےعلاوہ اداکارورن سود اوراداکارہ دویا اگروال بھی نظرآئیں گی۔ فلم کےپوسٹرمیں ان دونوں کوبولڈ سین میں دکھایا گیا ہے۔ اداکارہ سنی لیونی نےانسٹا گرام پرویب سیریزکا پوسٹرریلیزکرتے ہوئےاس کا کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نےلکھا ہے'راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس سیزن 2 میں ملے گا ڈبل دی مزہ اینڈ ڈبل دی سزا۔ اس باریوتھ سپراسٹارس دویا اگروال اورورون سود کے ساتھ'۔
Loading...
سنی لیونی اس ویب سیریزمیں اسپیشل اپیئرنس میں نظرآئیں گی۔ اس سے پہلے سنی لیونی راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس 2 کا ویڈیوسانگ 'ہیلوجی' بھی اپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئرکر چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےلکھا تھا، 'ہیلوجی، اس سردی میں آپ کولگنے والی ہے گرمی!۔ آپ لوگوں کودرجہ حرارت بڑھی ہوئی محسوس ہوگی کیونکہ میں اسٹیج پرآگ لگانے جا رہی ہوں'۔
View this post on Instagram
#RaginiMMSReturns Season 2 mein milega double the mazaa and double the sazaa! Iss time with the youth superstars @divyaagarwal_official & @varunsood12. Aur main aa rahi hai to add all the chamak, dhamak and namak. Are you ready to experience the horr-gasms! 😉 Trailer streaming on 12th December.. Get ready to scream on 18th December! #ALTBalajiOriginal #AZEE5Original @altbalaji @ektaravikapoor @zee5premium @balajitelefilmslimited @aadyaguptaofficial @snehanamanandi @navneetkaur1012 @goddesst999 @rishika_nag @aartikhetarpal @gauravalugh @rathodvikram01 @mohit.duseja @kenghosh19 @k4ms @envyas @chloejferns @manjitsachdev @meghannmalik @sameer_mark @diljaansayyed A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on
واضح رہےکہ اداکارہ سنی لیونی نے2014 میں ریلیزہوئی فلم 'راگنی ایم ایم ایس 2' میں کافی دھمال مچایا تھا۔ اس فلم میں سنی لیونی پرفلمایا گیا گانا 'بیبی ڈال' کافی مشہورہوا تھا۔
اب سنی لیونی 'راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس 2' میں اسپیشل اپیئرنس میں نظرآئیں گی۔ سنی لیونی اس فلم میں اسپیشل ڈانس نمبر'ہیلوجی' میں نظرآنے والی ہیں اوراس گانےکومیت برادران نے کمپوزکیا ہے۔