
نصرت جہاں: فائل فوٹو
نئی دہلی۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور مغربی بنگال کی اداکارہ نصرت جہاں کی طبیعت اتوار کو اچانک خراب ہو گئی ہے۔ انہیں اتوار کو سانس لینے میں پریشانی ہونے پر کولکاتہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ نصرت جہاں اس وقت آئی سی یو میں بھرتی ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ وہ ہوش و حواس میں ہیں۔ یہ اطلاع ان کے اہل خانہ کی طرف سے دی گئی ہے۔
Actor and TMC MP Nusrat Jahan is not attending the Parliament session today. She was admitted to Apollo Hospital in West Bengal's Kolkata yesterday due to some respiratory issue. (file pic) pic.twitter.com/zqKlsGypeQ
— ANI (@ANI) November 18, 2019
اہل خانہ کے مطابق، مغربی بنگال کی بشیر ہاٹ سے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کو اتوار صبح 9:30 بجے کولکاتہ کے ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق، نصرت جہاں کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ انہیں پہلے دمہ کی بیماری بھی رہی ہے۔
View this post on InstagramHappy bday hubbilicious.. @nikhiljain09 My world 🌍 starts and ends with u...
A post shared by Nusrat (@nusratchirps) on
اسپتال میں بھرتی ہونے کی وجہ سے نصرت جہاں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں حصہ نہیں لے پا رہی ہیں۔ نصرت کے انسٹاگرام پر تازہ تصویروں میں وہ اپنے شوہر نکھل جین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتی نظر آ رہی ہیں۔ ان تصویروں میں دونوں کافی رومانٹک نظر آ رہے ہیں۔