نصرت جہاں کی حالت میں بہتری، اہل خانہ نے خارج کی ڈرگس اوور ڈوز کی افواہ

نصرت جہاں کو اتوار کو سانس لینے میں پریشانی ہونے پر کولکاتہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

Nov 19, 2019 09:17 AM IST | Updated on: Nov 19, 2019 10:03 AM IST
نصرت جہاں کی حالت میں بہتری، اہل خانہ نے خارج کی ڈرگس اوور ڈوز کی افواہ

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور مغربی بنگال کی اداکارہ نصرت جہاں کی طبیعت اتوار کو اچانک خراب ہو گئی تھی۔ انہیں اتوار کو سانس لینے میں پریشانی ہونے پر کولکاتہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ تاہم، نصرت جہاں کو پیر کی شام اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔  اس دوران پورے وقت نصرت کے شوہر نکھل جین ان کے ساتھ ہی رہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی حالت میں سدھار ہے۔ حالانکہ ابھی دوائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اہل خانہ نے نصرت کی صحت سے جڑی افواہ پر بھی جواب دیا ہے۔

آئی این ایس کے مطابق نصرت جہاں کو دمہ کی بیماری ہے۔ وہ انہیلر کا استعمال کرتی ہیں لیکن پریشانی اتوار کو بڑھ گئی اور انہیلر بھی کام نہیں آیا۔ حالانکہ اب وہ پوری طرح سے ٹھیک ہیں۔ وہیں نصرت جہاں سے جڑی افواہوں پر بولتے ہوئے ذرائع نے کہا  ،  "ہمیں پتہ ہے ایسی افواہیں چل رہی ہیں اور ہم اہل خانہ کی طرف سے پہلے اس بات کی تردید کر چکے ہیں۔ نصرت کے شوہر نکھل جین اتوار کی رات سے انہیں کے ساتھ اسپتال میں ہیں۔ جہاں اسپتال میں نصرت کے داخل ہونے کے بعد افواہیں چل پڑی تھیں کہ ڈرگس کے اوور ڈوز کے چلتے اور زیادہ تعداد میں نیند کی گولیاں کھانے کے سبب انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے'۔

Loading...

پی ٹی آئی کے مطابق، پولیس ذرائع نے بتایا کہ اپنے شوہر نکھل جین کا یوم پیدائش منانے کے بعد نصرت نے زیادہ تعداد میں دوا لے لی جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ اسپتال کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ نصرت کی صحت میں اب سدھار کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی ہے۔

 

Loading...