ٹی وی اداکارہ کامیا پنجابی نے بکنی میں دکھائے جسم کےنشان، کہا- یہ بیان کرتے ہیں کہانی

ٹی وی اداکارہ کامیا پنجابی ان دنوں اپنے بوائے فرینڈ شلبھ ڈانگ کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ اپنی اس چھٹی کی کچھ تصویریں کامیا نے اپنے انسٹا گرام پرشیئرکی ہیں۔ چھٹی کی ان تصویروں میں کامیا بکنی میں اپنی فٹ باڈی پلانٹ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

Oct 14, 2019 08:48 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 08:48 PM IST
ٹی وی اداکارہ کامیا پنجابی نے بکنی میں دکھائے جسم کےنشان، کہا- یہ بیان کرتے ہیں کہانی

کامیا پنجابی بکنی میں اپنی فٹ باڈی پلانٹ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

ان دنوں کئی سلیبریٹزویکیشن موڈ میں نظرآرہے ہیں۔ سونم کپورمالدیپ میں چھٹیاں منارہی ہیں تو وہیں نصرت بھروچا تھائی لینڈ میں ویکیشن منا رہی ہیں۔ ان ستاروں کے ساتھ ہی کلرس ٹی وی کے سپرہٹ سیریل 'طاقت: وجود کےاحساس' میں نظرآنے والی  ٹی وی اداکارہ کامیا پنجابی ان دنوں اپنے بوائے فرینڈ شلبھ ڈانگ کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ اپنی اس چھٹی کی کچھ تصویریں کامیا نے اپنے انسٹا گرام پرشیئرکی ہیں۔ چھٹی کی ان تصویروں میں کامیا بکنی میں اپنی فٹ باڈی پلانٹ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

کامیا نے اپنی ان تصویروں کے ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ کیسے ان کے جسم پرنظرآنے والا ہرنشان ایک کہانی بیان کرتا ہے۔ کامیا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا 'میرا جسم ایک کینواس کی طرح ہے، جس پربنا ہرنشان مجھے یاد دلاتا ہے کہ میں کتنی بہادرہوں اوراس کے لئے مجھے کیا قیمت چکانی پڑی ہے۔ ہرپوائنٹ، جو پہلے اپنے پاگل پن میں چھپانے کی کوشش کی تھی اورہرباربدلتا وزن جو کبھی میرے بچے یا کبھی میرے کھانے کی وجہ سے بڑھا تھا۔ مجھے اپنے اس کینواس پرفخرہے اورمجھے مستقبل میں ہونے والی نئی پینٹنگ کا بے صبری سے انتظار ہے'۔

Loading...

کامیا پنجابی اس تصویرمیں بکنی میں نظرآرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کامیا کے جسم پرکئی نشان بھی نظرآرہے ہیں۔ ان کی اس تصویرپران کے بوائے فرینڈ شلبھ نے بھی کمنٹ (تبصرہ) کرتے ہوئے لکھا ہے 'مجھے تم پرفخرہے میرے پیار'۔  

 

 

 

View this post on Instagram

 

Most of my life i have been chasing the kind of high that i feel right now 😇🌟❤️ A post shared by Kamya Panjabi (@panjabikamya) on

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویومیں کامیا پنجابی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے رشتے کو شادی میں بدلنے والی ہیں۔ شلبھ پیشے سے ڈاکٹرہیں اورایک بچے کے والد ہیں۔

وہیں کامیا پنجابی کی مانیں تووہ 16 سال کی لڑکی کی طرح شلبھ کے پیارمیں پاگل ہیں۔

Loading...