شوہر سے تنازعہ کے بعد اب اس اداکارہ نے شیئر کی یہ تصویریں: دیکھیں یہاں

واضح ر ہے کہ شویتا نے اپنے شوہر پر بیٹی پلک تیواری کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ پولیس میں درج شکایت کے مطابق ابھینو کوہلی پر سوتیلی بیٹی پلک کو فحش تصویریں دکھانے اور بھیدے کمینٹ کرنے کا الزام ہے۔

Sep 03, 2019 12:17 PM IST | Updated on: Sep 03, 2019 12:17 PM IST
شوہر سے تنازعہ کے بعد اب اس اداکارہ نے شیئر کی یہ تصویریں: دیکھیں یہاں

اداکارہ شویتا تیواری۔( تصویر:نیوز18 ہندی)۔

شوہر ابھینو کوہلی کو لیکر ہوئے تنازعہ اور پولیس کے چکر کے بعد اب اداکارہ شویتا تیواری کی زندگی ٹریک پر لوٹ رہی ہے۔ اس کی خبر ملی ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے جہاں وہ خوش نظرآرہی ہیں۔ مطلب یہ کہ اب حالات انڈر کنٹرول ہیں۔

شویتا نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دونوں ماں۔بیٹی خوش نظر آرہے  ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس طرح کی تصویر کا مطلب یہی ہے کہ شویتا اپنے فینس کو بتانا چاہتی ہیں کہ مشکل کے بادل چھٹ چکے ہیں اور اب ان کی زندگی میں سکھ اور امن ہے۔ بیٹی کے ساتھ اس تصویر سے پہلے شویتا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر میں شویتا کتاب کے ساتھ پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔

Shweta tiwari

شویتا کی ان تصویرں پر ان کے مداح خوب پیار لٹا رہے ہیں۔ سبھی کو اس بات کی تسلی ہے کہ شویتا کی زندگی اب ٹریک پر ہے۔

Loading...