اس اداکارہ نے سلمان خان پر لگایا چونکانے والا الزام، مچ گیا ہنگامہ: جانیں یہاں

بگ باس13 کے گھر سے باہر آنے کے بعد کوئینا مترا نے اپنا پہلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سلمان خان پر کئی چونکا نے والے الزام لگائے ہیں۔

Oct 16, 2019 09:58 AM IST | Updated on: Oct 16, 2019 12:07 PM IST
اس اداکارہ نے سلمان خان پر لگایا چونکانے والا الزام، مچ گیا ہنگامہ: جانیں یہاں

اس اداکارہ نے سلمان خان پر لگائے چونکانے والے الزام، مچ گیا ہنگامہ: جانیں یہاں

بگ باس 13 میں ان دنوں فنالے کی ریس شروع ہوچکی ہے۔ سلمان خان نے اس ریس کا اعلان ویکینڈ کا وار میں بھی کردیا ہے۔ اس گھر میں پہلا ایوکشن ہو چکا ہے۔ جس کے تحت دو کنٹیسٹنٹ گھر سے بے گھر ہوچکے ہیں۔ ان میں سے ایک ہیں اداکارہ کوئینا مترا۔ انہیں شروعات سے ہی لوگ کافی پسند کر رہے تھے۔ پہلے ہی ٹاسک میں کوئینا نے اپنی سنجیدگی سے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔ وہیں اب انہیں گھرسے نکالا گیا تو کسی کو بھی یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا پر سلمان اور بگ باس پر کئی سوال اٹھے۔ وہیں اب کوئینا مترا نے بھی اس معاملے پر اپنی چپی توڑی ہے۔

بگ باس13 کے گھر سے باہر آنے کے بعد کوئینا مترا نے اپنا پہلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سلمان خان پر کئی چونکا نے والے الزام لگائے ہیں۔ کوئینا مترا نے انڈیا ٹائمس سے بات چیت میں کہا ہے کہ 'سلمان نے مجھے اپنی بات  تک رکھنے کا موقع نہیں دیا۔ ہفتے کے بعد مجھے لگا کہ سلمان کا رویہ یکطرفہ ہے۔ وہیں دوسرے ہفتے جب میں نے شہناز گل کے مذاق اڑانے کی بات شروع کی تو سلمان نے فوراً یہ کہتے ہوئے اس کا بچاؤ کیا کہ لوگ اسے پسند کر رہے ہیں'۔ اداکارہ کوئینا مترا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'سلمان خان ذاتی طور سے شہناز گل کا بچاؤ کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ جب میں گھر سے باہر آئی تو میں نے حقیقت کو دیکھا۔ مجھے معلوم ہوا کہ شہناز کو کوئی بھی پسند نہیں کررہا ہے۔ ہر کوئی اس کی تنقید کر رہاہے۔ جب میں نے سلمان سے سوال کیا کہ کیا ناظرین وقار اور اصولوں کو پسند نہیں کریں گے تو اس پر انہوں نے کہا کہ ان سب کیلئے الگ پلیٹ فارم ہیں۔ اس کا مطلب ہوا کہ وہ آفیشیل طور پر کہنا چاہتے ہیں یہ شو اصولوں کو بنائے رکھنے کیلئے نہیں ہے۔

کوئینا مترا کا کہنا ہے کہ 'سلمان نے ہندستانی ناظرین کو ایک خیال دیا کہ اس شو کے لئے قابل ، تعلیم یافتہ ، ذہین خواتین کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منچ سب کے لئے نہیں ہے۔ تو میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ پلیٹ فارم ہندوستان میں کیوں ہے؟ آپ کس چیز کیلئے ہیں، آپ کیا پروموٹ کرنا چاہتے ہیں؟ جب میں  ایک ویکینڈ کے وار میں وہاں بیٹھی ہوئی  تھی تو مجھے لگا کہ سلمان میرے خلاف ہیں اور وہ ثنا کے سرپرست کا کردار ادا کررہے ہیں۔ کوئینا نے واضح کیا کہ 'میں سلمان کے رویے سے بہت مایوس تھی'۔

Loading...

Loading...