چھ سال بعد بوائے فرینڈ سے الگ ہوئی یہ مشہور اداکارہ ، توڑ ڈالی منگنی ، بیان کیا اپنا درد

چھوٹے پردے کا ایک کیوٹ جوڑا الگ ہونے کا فیصلہ کرچکا ہے ۔ تقریبا چھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے مانسی شریواستو اور موہت ابرول نے اپنی منگی توڑ دی ہے۔

May 21, 2019 09:23 PM IST | Updated on: May 21, 2019 09:23 PM IST
چھ سال بعد بوائے فرینڈ سے الگ ہوئی یہ مشہور اداکارہ ، توڑ ڈالی منگنی ، بیان کیا اپنا درد

مانسی شریواستو

چھوٹے پردے کا ایک کیوٹ جوڑا الگ ہونے کا فیصلہ کرچکا ہے ۔ تقریبا چھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے مانسی شریواستو اور موہت ابرول نے اپنی منگی توڑ دی ہے ۔ دونوں نے اگست 2016 میں منگنی کی تھی ، لیکن اب الگ ہوچکے ہیں ۔ اس بارے میں جب بومبے ٹائمس نے مانسی سے بات کی ، تو انہوں نے بتایا کہ کمپیٹبلیٹی اور آپسی سمجھ کے فقدان کی وجہ سے ہم نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے علاوہ ہم دونوں ہی زندگی سے الگ چیزیں چاہتے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ موہت اور میں نے اپنے رشتے کئی مواقع دئے ، لیکن چیزیں اس طرح نہیں چل رہی تھیں جس طرح چلنی چاہئیں ۔ مجھے احساس ہوا کہ ایسے کسی رشتے کو زبردستی برقرار رکھنا صحیح نہیں ہوگا ۔ جنوری میں ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اب اس رشتے کو آگے لے کر نہیں جائیں گے ۔ جب پیچھے مڑ کر دیکھتی تو سوچتی ہوں کہ ہم اس رشتے کو کامیاب بناسکتے تھے اگر ہم نے چیزیں میچیوریٹی کے ساتھ سنبھالی ہوتیں ، زیادہ سمجھداری دکھائی ہوتی ، لیکن یہ سب گزری باتیں ہوچکی ہیں ۔

Loading...

مانسی نے بتایا کہ وہ 2018 مارچ میں شادی کرنے والے تھے ، لیکن اپنے رشتہ کو کچھ وقت دینے کیلئے انہوں نے شادی کو ملتوی کردیا ۔ انہوں نے کہا میں خوش ہوں کہ بریک اپ کسی کڑواہٹ کے ساتھ نہیں ہوا ۔ میں موہت کے ساتھ گزارے لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گی ، امید کرتی ہوں کہ موہت زندگی میں اچھا کریں گے ۔

mansi

مانسی نے مزید بتایا کہ یہ پورا عمل ان کیلئے بڑا سردرد بن سکتا تھا ، لیکن ان کے والدین نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کافی مشکل تھا ، کیونکہ موہت اور میں ساتھ میں بڑے ہوئے ہیں ، میں انہیں اپنے دہلی کے دنوں سے جانتی ہوں ، ہم ایک ہی ائیرلائنس میں کام کرتے تھے ، میں 23 سال کی تھی جب مجھے موہت سے محبت ہوگئی تھی اور میں اسی وقت شادی کرنا چاہتی تھی ۔ اتنے سالوں بعد یہ رشتہ ختم کرنا میرے لئے کافی مشکل تھا ۔

Loading...