سترہ سال کی عمر میں دو بیٹوں کی ماں بن چکی تھی یہ اداکارہ ، اب ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ آئی نظر

چھوٹے پردے کی کومولیکا یعنی اروشی ڈھولکیا نچ بلئے میں انٹری کرچکی ہیں ۔ وہ اس شو پر اپنے ایکس بوائے فرینڈ انجو سچدیو کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئیں گی ۔

Jul 21, 2019 01:22 PM IST | Updated on: Jul 21, 2019 01:24 PM IST
سترہ سال کی عمر میں دو بیٹوں کی ماں بن چکی تھی یہ اداکارہ ، اب ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ آئی نظر

سترہ سال کی عمر میں دو بیٹوں کی ماں بن چکی تھی یہ اداکارہ

چھوٹے پردے کی کومولیکا یعنی اروشی ڈھولکیا نچ بلئے میں انٹری کرچکی ہیں ۔ وہ اس شو پر اپنے ایکس بوائے فرینڈ انجو سچدیو کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئیں گی ۔ 19 جولائی کے خاص ایپی سوڈ میں شو کے پروڈیوسر سلمان خان نے خود سبھی جوڑیوں کو سب سے ملوایا ۔ اس دوران جب اروشی اسٹیج پر آئیں تو ایک الگ ہی بات تھی ۔ ایسا اس لئے کیونکہ وہ چھوٹے پردے کی پرانی کھلاڑی ہیں اور کافی دنوں کے بعد اسکرین پر نظر آئیں تھیں ۔

نچ بلئے میں اپنے تعارف کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی جد و جہد کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے 16 سال کی عمر میں شادی کرلی تھی اور 17 سال کی عمر میں وہ جڑواں بیٹوں کی ماں بن گئیں ۔ بیٹے پیدا ہونے کے بعد 18 سال کی عمر سے وہ اکیلے ان کی پرورش کررہی ہیں ۔

Loading...

اروشی کے بیٹے بھی اپنی ماں کی تعریف کرتے نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ماں دوبارہ شادی کرسکتی تھیں ، لیکن ان کیلئے کنبہ سب سے پہلے تھا ، اس لئے انہوں نے کبھی اس بارے میں نہیں سوچا ۔

بچوں سے ایسی باتیں سن کر اروشی بھی تھوڑی جذباتی ہوگئیں ۔ اس کے بعد شو پر ان کے پارٹنر اور ایکس بوائے فرینڈ انوج سچدیو کی انٹری ہوئی ۔ انوج کے اسٹیج پر آنے کے بعد اروشی نے اپنی ایک شرط سلمان خان کے سامنے رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ اس شو پر ہمارے رشتے کو کوئی نام دیا جائے ۔ سلمان بھی ان کی شرط پر رضامند ہوگئے اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں کیا جائے گا ۔

Loading...