بگ باس 13 سے نکالے نہیں گئے سدھارتھ شکلا، ان کی اس حرکت کے لئے سلمان خان لگائیں گے پھٹکار؟

سدھارتھ شکلا بری طرح پھنس گئے۔ انہوں نےماہرہ شرما کے ساتھ ایسا برتاؤ کردیا کہ بگ باس نےانہیں گھرسےنکالنےکا اعلان کر دیا، جس کے بعد ٹوئٹرپرلوگ سدھارتھ کی حمایت میں آگئے۔

Nov 07, 2019 03:37 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 03:37 PM IST
بگ باس 13 سے نکالے نہیں گئے سدھارتھ شکلا، ان کی اس حرکت کے لئے سلمان خان لگائیں گے پھٹکار؟

سدھارتھ شکلا کی بگ باس نے لگائی کلاس

ممبئی: ٹی وی کا سب سےزیادہ سرخیوں میں رہنے والا ریئلٹی شو یعنی 'بگ باس 13' ایک بارپھرسرخیوں میں ہے۔ اس شو پران دنوں آنے والےفنالے کی وجہ سے زبردست رسہ کشی چل رہی ہے۔ عالم تو یہ ہےکہ کنٹیسٹنٹ ایک دوسرے کو راستے سے ہٹانے کےلئےکچھ بھی کرنےکوتیارہیں۔  ایسے ہی ایک ٹاس کے دوران سدھارتھ شکلا بری طرح پھنس گئے۔ انہوں نے ماہرہ شرما کے ساتھ ایسا برتاؤ کردیا کہ بگ باس نےانہیں گھر سے نکالنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد ٹوئٹرپرلوگ سدھارتھ کی حمایت میں آگئے۔ وہیں اب انہیں لےکرایک اور بڑی خبرآرہی ہے۔

حال ہی میں کلرس پربگ باس 13 سے متعلق ایک ویڈیوشیئرکیا ہے، جس میں سدھارتھ شکلا کوان کی بدسلوکی کےلئے لتاڑلگائی جا رہی تھی۔ اس ویڈیومیں بگ باس کہتے ہیں 'جس طرح سے سدھارتھ شکلا نے جوش میں چھینا جھپٹی کی، وہ سراسرقابل مذمت ہےاوراس کے بطور سزا بگ باس خود سدھارتھ کو...'۔ اس کےآگے بگ باس نے کچھ نہیں کہا۔ یہ بھی نہیں بتایا کہ انہیں نکالا جائےگا یا نہیں، جس کےبعد سے قیاس آرائی کی جارہی ہےکہ سدھارتھ شکلا کو گھرسےنکالا نہیں جائےگا بلکہ سلمان خان انہیں سخت سزا دیں گے۔ بتایا جارہا ہےکہ سدھارتھ کودو ہفتوں کےلئےنامزد کردیا جائے گا۔

Loading...

 

دراصل کچھ ایسا ہوا تھا کہ بی بی ٹرانسپورٹ سروسیس ٹاسک کے دوران سدھارتھ شکلا نے ماہرہ شرما سے چھینا جھپٹی کی۔ صرف یہی نہیں اس دوران ماہرہ کو دھکا لگا اوروہ دور جا کرگرگئیں۔ سدھارتھ شکلا کی اس حرکت پرماہرہ شرما کو زبردست غصہ آیا اورانہوں نے اسی وقت سدھارتھ کوگھرسے باہرکروانے کی دھمکی دے ڈالی۔ اس دوران پارس چھابڑا اور سدھارتھ شکلا کے درمیان بھی بحث ہوئی۔

وہیں بات کریں بگ باس 13 میں تازہ اطلاعات کی توحال ہی میں گھرمیں رشم دیسائی اور دیبولینا کی ایک بارپھرانٹری ہوئی ہے۔ اس بات سے سدھارتھ شکلا کافی ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں اس شوپروائلڈ کارڈ انٹری کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بگ باس 13 میں ہونے والے ہرٹاسک کے بعد گھرمیں کچھ نہ کچھ گھمسان دیکھنے کومل رہا ہے۔

Loading...