بگ باس -13 گھروالوں کے پہلی بارہوں گے جیل کے درشن، سدھارتھ شکلا بنے رشمی دیسائی کا ٹارگیٹ

رسم دیسائی اورپارس چھابڑا بگ باس -13 کی اس جیل میں سدھارتھ شکلا کوبھیجنا چاہتے ہیں۔

Oct 17, 2019 04:18 PM IST | Updated on: Oct 17, 2019 07:45 PM IST
بگ باس -13 گھروالوں کے پہلی بارہوں گے جیل کے درشن، سدھارتھ شکلا بنے رشمی دیسائی کا ٹارگیٹ

یہ جیل گزشتہ کچھ سیزن سےگھرمیں نظرآرہی ہے۔

ممبئی: بگ باس -13 کےگھرمیں ان دنوں کافی ہنگامہ چل رہا ہے۔ ایک سیریل میں ایک سال تک شوہر- بیوی کا کردارنبھا چکے رشمی دیسائی اورسدھارتھ شکلا ان دنوں ایک دوسرے کے خلاف کھل کرآگ اگل رہے ہیں۔ گھرمیں چل رہےبگ باس فیکٹری کے ٹاسک میں گھر والوں کےاحتجاج سےبگ باس کافی ناراض ہوگئے۔ ایسے میں آج یعنی جمعرات کوبگ باس کےگھرکا نیا حصہ پہلی بارکنٹیسٹنٹ کےلئےکھلنےجارہا ہے۔ یہ حصہ ہے جیل(کال کوٹھری) جواب تک بند تھا۔

اس شوکے سامنے آئےتازہ پرومومیں واضح ہےکہ آج بگ باس جیل کےبارے میں گھروالوں کوبتائیں گےاورگھروالوں کو آپسی رضامندی سے جیل کےلئےممبران کا انتخاب کریں گے۔ ایسےمیں رشمی دیسائی اورپارس، سدھارتھ شکلا کا نام لیتے نظرآنے والے ہیں۔ جبکہ شیفالی بگا آرتی سنگھ کا نام لیتی ہیں۔ وہیں سدھارتھ شکلا، رشمی اورپارس کا نام جیل کےلئے لے رہے ہیں۔ اسی کولےکرسدھارتھ، رشمی اورپارس آپس میں بھڑجاتے ہیں۔ آپ بھی دیکھیں شوکا نیا پرومو۔

واضح رہےکہ اس شوسےکوئنا مترا اوردلجیت کورایلیمنیٹ ہوچکی ہیں۔ اگلے ہی ہفتے اس شوکا فنالےہونے جارہا ہے۔ یہ فنالے ابھی تک سب کے لئے کافی سسپنس سے پُرہے۔ اب دیکھنا ہےکہ اس ٹوئٹ کے ساتھ شو میں کتنا اورمزہ آتا ہے۔

Loading...