بگ باس -13: پارس چھابڑا کے پیارمیں آیا نیا موڑ، اس لڑکی نےخود کو بتایا اصلی گرل فرینڈ

بگ باس کےگھرمیں پنجاب سےآئی شہنازگل کےساتھ پارس کا پیارگزشتہ پورے ہفتےکافی سرخیوں میں رہا تووہیں اداکارہ ماہرہ شرما بھی پارس کواپنا 'بہترین دوست' بتاتی نظرآچکی ہیں۔ گھرمیں پارس پردل پھینکتی ہوئی ان حسیناؤں پراب گھرسےباہرپارس کی گرل فرینڈ نےنشانہ سادھا۔

Oct 09, 2019 09:35 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 09:35 PM IST
بگ باس -13: پارس چھابڑا کے پیارمیں آیا نیا موڑ، اس لڑکی نےخود کو بتایا اصلی گرل فرینڈ

پارس چھابڑا بگ باس -13 میں کافی سرخیوں میں ہیں۔

ممبئی: بگ باس 13 کے گھرمیں ان دنوں 'سنسکاری پلے بوائے' یعنی پارس چھابڑا کے لو کنکشن (پیارکا کنکشن) کافی سرخیوں میں ہے۔ گھرمیں انٹری لیتے ہی تقریباً ہرلڑکی نے 'ہینڈسم بوائے' پارس کی تعریف کی اوروہ بھی اس کا خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پنجاب سے آئی شہنازگل کےساتھ پارس کا پیارگزشتہ پورے ہفتے کافی سرخیوں میں رہا تو وہیں اداکارہ ماہرہ شرما بھی پارس کو اپنا 'بہترین دوست' بتاتی نظرآچکی ہیں۔ گھرمیں پارس پردل پھینکتی ہوئی ان حسیناؤں پراب گھرسے باہر پارس کی گرل فرینڈ نے نشانہ سادھا۔

بگ باس کے گھرمیں پارس چھابڑا کےان نئے رشتوں پراب ان کی گرل فرینڈ آکانشا پوری نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کودیئےایک انٹرویو میں آکانشا نےکہا تھا 'میں نے حال ہی میں نیا پرومو دیکھا، جس میں ماہرہ اورشہناز، پارس کے لئےلڑرہی ہیں اوریہ دیکھ کر میں اپنی ہنسی نہیں روک پائی۔ پارس شو میں کافی اچھا کررہا ہے۔ اس نے دوکنٹیسٹنٹ کو پوری طرح گیم سے بھٹکا دیا ہے اوروہ پارس کے لئے لڑ رہی ہیں اوراس لئے میرے لئے وہ اصلی فاتح ہیں۔ مجھے پارس کو شومیں دیکھ کرکافی مزہ آرہا ہے'۔

Loading...

View this post on Instagram

Isse kehte hai adventurous PAPPI on the highest peak of the world...

A post shared by Paras Chhabra™ (@parasvchhabrra) on

وہیں جب آکانشا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پارس کے نزدیک آتی شہناز یا ماہرہ سے جیلس ہیں تواس پرانہوں نے کہا 'ہم کم عمرنہیں ہیں، جو ایسی چیزوں سے پریشان ہوں یا چڑھیں۔ میں اس کی طاقت بننا چاہتی ہوں، اس کی کمزوری نہیں۔ وہ اگرکسی سے فلرٹنگ کررہا ہے تو میں جانتی ہوں کہ یہ اس کی اسٹریٹجی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ وہ صرف میرا ہے اورمجھے اس کے بارے میں کوئی فکرنہیں ہے'۔  

آکانشا کا کہنا ہے کہ اگر بگ باس کا ایپیسوڈ ایک گھنٹے کا ہے تو پارس اس میں 50 منٹ دکھائی دیتا ہے، جس سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ کتنا پاپولر(مقبول) ہے۔

Loading...