بگ باس 13: ہمانشی - شہناز کےدرمیان زبردست لڑائی، ویڈیو میں ہاتھا پائی

بگ باس 13 کے گھرمیں ہمانشی کھورانہ اورشہنازگل آخرکاربھڑہی گئیں۔  ہمانشی اور شہناز ایک دوسرے کی دشمن ہیں یہ بات شروعات سے ہی دونوں نے واضح کردی تھی۔

Nov 22, 2019 06:55 PM IST | Updated on: Nov 22, 2019 06:59 PM IST
بگ باس 13: ہمانشی - شہناز کےدرمیان زبردست لڑائی، ویڈیو میں ہاتھا پائی

بگ باس 13 میں ہمانشی اورشہناز کی لڑائی۔

ممبئی: بگ باس 13 میں جیسے جیسے فنالے قریب آرہا ہے، گھرمیں ہلچل تیزہوتی جارہی ہے۔ کہیں دوستوں کےدرمیان لڑائی ہورہی ہے توکہیں پرانی دشمنی باہرآرہی ہے۔ گزشتہ دنوں دو دوستوں سدھارتھ شکلا اورعاصم ریاض کی لڑائی زبردست سرخیوں میں رہی۔ وہیں اب گھرمیں ایک اورگھمسان دیکھنےکوملا ہے۔ بگ باس کےگھرمیں کپتانی کا ٹاسک چل رہا ہے، ایسے میں سبھی آپس میں مدمقابل ہوئے جارہے ہیں۔ اسی دوران شہنازگل اورہمانشی کھورانہ کے درمیان بھی جم کرہنگامہ آرائی  دیکھنےکوملی۔

دراصل گزشتہ کچھ دنوں سے بگ باس 13 میں سدھارتھ شکلا اورریاض عاصم کے درمیان زبردست جھگڑوں کا سلسلہ دیکھنےکومل رہا ہے۔ ان دونوں کا جھگڑا ختم نہیں ہوا تھا کہ شہنازگل اورہمانشی کھورانہ بھی آپس میں بھڑگئیں۔ ہمانشی اورشہنازایک دوسرے کی دشمن ہیں یہ بات شروعات سے ہی دونوں نے واضح کردی تھی۔ دونوں کےدرمیان سالوں پہلے کوئی معاملہ ہوا تھا، جوآج تک نہیں حل ہوا ہے۔ حال ہی میں کلرس کےآفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرہمانشواورشہنازکی لڑائی دیکھنے کو ملی ہے۔

Loading...

اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ شہنازگل اورہمانشی کھورانہ کی یہ لڑائی کپتانی ٹاسک کے دوران ہوئی تھی۔ آج آنےوالےایپیسوڈ میں شہنازگل اورہمانشی جھگڑا کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔ پروموویڈیومیں نظرآرہا ہےکہ پہلےان دونوں کی بحث ہوتی ہے۔ شہنازگل اشارے سے ہمانشی کواکسانے کی کوشش کرتی ہیں اوروہاں سے چلی جاتی ہیں۔ ویڈیومیں نظرآرہا ہےکہ دونوں بہت غصے میں ہیں اورپھرہمانشی آکرشہنازگل کے سامنے چلاتی ہیں اورانہیں دھکا مارتی ہیں اورلڑائی بڑھ جاتی ہے۔ وہیں گھروالے درمیان میں آکربیچ بچاؤ کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔  

واضح رہےکہ کپتانی کے ٹاسک میں شہناز، بھاؤ، سدھارتھ اورہمانشی کھورانہ کے درمیان زبردست گھمسان دیکھنےکوملےگا۔ کپتانی کے دعویداروں کوایک فریم پکڑنے کا ٹاسک ملے گا، جوکنٹیسٹنٹ یہ فریم چھوڑے گا وہ ریس سے باہرہوجائےگا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس بار گھر کے کپتان سدھارتھ ہوسکتے ہیں۔

Loading...