بگ باس 13 کے ونرپراس شخص نے کیا بڑا انکشاف، بتا دیا نام

بگ باس 13 سے باہرنکلے کنٹیسٹنٹ ارہان خان نے اس سیزن کے فاتح (ونر) پربڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بگ باس 13 کےگھرسےباہرآتے ہی گھرکےکئی رازکھولے ہیں۔

Nov 19, 2019 11:40 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 11:40 PM IST
بگ باس 13 کے ونرپراس شخص نے کیا بڑا انکشاف، بتا دیا نام

ممبئی: ٹی وی کے سب سے متنازعہ ریئلٹی شوبگ باس 13 میں ان دنوں زبردست گھمسان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لڑائی جھگڑے، ہاتھا پائی اورٹاسک پورا کرنے کی ٹینشن، ان سب کے درمیان ہرکنٹیسٹنٹ اپنی جگہ بنانے کی جدوجہد مسلسل کررہا ہے۔ ایسے میں ابھی تک بگ باس 13 کے ممکنہ ونر (فاتح) کا اندازہ لگا پانا کافی مشکل کام لگ رہا ہے، لیکن حال ہی میں ایک کنٹیسٹنٹ نے اس سیزن کے ونرکولے کربڑا انکشاف کیا ہے۔ یہ کنٹیسٹنٹ اورکوئی نہیں بلکہ کچھ وقت پہلے ہی بے گھرہوئے ارہان خان ہیں۔ انہوں نے بگ باس 13 کے گھرسے باہرآتے ہی گھرکے کئی رازکھولے ہیں۔

ارہان خان بگ باس کے گھرسے محض دو ہفتوں میں ہی باہرہوگئے۔ شوپرانہوں نے اپنے سخت تیور اورسدھارتھ سے بحث کرکے جم کرسرخیاں بٹوریں۔ آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق ارہان خان نے گھرسے باہرآنے کے بعد میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں ممکنہ ونرکا انکشاف کیا ہے۔ حالانکہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ ارہان سے جب پوچھا گیا کہ ان کے مطابق اس سیزن کا ونرکون ہوسکتا ہے؟ اس پرارہان خان نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ رشم دیسائی جوجیت سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ بگ باس کے گھرسے بے گھرہونے کے بعد ہر کسی کنٹیسٹنٹ سے ایسا ہی سوال پوچھا جاتا ہے اورسبھی اپنی رائے کے مطابق شوکے ونرکا اندازہ لگا تے ہیں۔

Loading...

بگ باس 13 کے گھر سے بے گھرہوچکے ہیں ارہان خان۔ بگ باس 13 کے گھر سے بے گھرہوچکے ہیں ارہان خان۔

ارہان خان پہلے سے ہی رشم دیسائی کے قریبی دوست ہیں۔ بگ باس کے گھرمیں آتے ہی انہوں نے رشم دیسائی کا فیورلینا شروع کردیا تھا۔ ارہان کئی بارسدھارتھ شکلا سے بھی جھگڑا کرتے نظرآئے تھے۔ وہیں اپنے سفرکے دوران انہوں نے شاندارپرفارمنس بھی دی ہے۔ ارہان جہاں ایک طرف رشم دیسائی کوونرمانتے ہیں وہیں سدھارتھ کوبھی کم نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ سدھارتھ آخری پڑاؤتک جائیں گے۔

وہیں بات کریں آج آنے والے بگ باس 13 کے ایپیسوڈ کی تواس میں شہناز کا سوئنکردکھایا جائے گا۔ اس سوئنکرمیں شہناز گل سدھارتھ سے ڈانس کروائیں گی تووہیں پارس کو شارٹ لیس ہونے کو کہیں گی۔ اس سوئنکرکے دوران سدھارتھ شکلا اورعاصم ریاض کی جم کرلڑائی بھی ہوجائے گی۔ آنے والے ایپیسوڈ کا یہ دلچسپ پرومو دیکھنے کے بعد مداح اوربھی ایکسائیٹیڈ ہوگئے ہیں۔

Loading...