کٹرینہ کیف کی اس اداکار کے ساتھ ڈنر ڈیٹ لے جانے کی تصویر وائرل: دیکھیں

اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام کے مطابق کٹرینہ کیف اور وکی کوشل ان دنوں ڈنر ڈیٹ پر جارہے ہیں۔ دیوالی پر ساتھ پارٹی کرنے کے علاوہ اب ان کی ڈنر ڈیٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Nov 14, 2019 10:48 AM IST | Updated on: Nov 14, 2019 04:09 PM IST
کٹرینہ کیف کی اس اداکار کے ساتھ ڈنر ڈیٹ لے جانے کی تصویر وائرل: دیکھیں

کٹرینہ کیف اور وکی کوشل

بالی ووڈ کی بیحد ہی خوبصورت اداکارہ کٹرینہ کیف کی زندگی میں لیک ہونے والی تصویروں کا اہم کردار ہے۔  ان کی پہلی فلم  بوم کے سیٹ سے لیک ہوئی تصویروں کو آج بھی اچھالا جاتا ہے۔ جب اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کا رشتہ بہت اچھا چل رہا تھا اور شادی کی بات چل رہی تھی، تبھی بیچ  پر رنبیر کپور کے ساتھ گھومتے ہوئی لیک ہوئی تصویروں نے کٹرینہ کیف کی زندگی پلٹ کر رکھ دی۔ اب پھر سے کٹرینہ کیف کی کچھ تصویریں لیک ہورہی ہیں۔ اس مرتبہ ان کے ساتھ موجودہ دور کے بیحد پسند کئے جانے والے اداکار وکی کوشل ہیں۔

اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام کے مطابق کٹرینہ کیف اور وکی کوشل ان دنوں ڈنر ڈیٹ پر جارہے ہیں۔ دیوالی پر ساتھ پارٹی کرنے کے علاوہ اب ان کی ڈنر ڈیٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ خبر کے مطابق، ممبئی کے ہیمنت اوبرائز ریستوران میں یہ دونوں ہی ستارے ڈنر ڈیٹ کیلئے گئے تھے۔ حالانکہ اس تصویر کو لیکر دونوں ہی ستاروں نے ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ نہ ہی دونوں نے کبھی ایک ۔ دوسرے سےبڑھ رہی نزدیکیوں پر کچھ بھی کہا ہے۔ اس لئے دونوں کے افیئر کی خبر کو پکا نہیں مانا جارہا ہے۔

Loading...

View this post on Instagram

A movie announcement is hopefully on the way 😎♥️ all the best @katrinakaif @vickykaushal09 ! . . Follow @kaybykatrina . . . . . . . . #katrinakaif #katrina #katrinakaiffans #isabellekaif #isakaif #isabelle #DishaPatani #kareenakapoor #shahidkapoor #kartikaaryan #shahrukhkhan #salmankhan #akshaykumar #tigershroff #RanveerSingh #viratkohli #anushkasharma #salman #Bollywood #photography #adityaroykapur #hrithikroshan #actress #bharat #hrithikroshan #VarunDhawan #sunnyleone #beingsalmankhan #salkat #beinghuman

A post shared by K A T R I N A K A I F (@gorgeous_katrina) on

سلمان خان سے کٹرینہ کیف کا نہیں رہا ویسا رشتہ salman khan katrina ایساکئی مرتبہ کہا جاتا ہے کہ کٹرینہ جب بالی ووڈ انڈسٹری میں آئی تھیں تب سلمان خان نے سہارا دیا تھا۔ خود سلمان خان نے بہن ارپتا کی شادی میں کہا تھا کہ انہوں نے کٹرینہ کیف کو کٹرینہ کیف خان بننے کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے کٹرینہ کیف کپور بننا زیادہ اچھا سمجھا۔ بعد میں رنبیر کپور سے کٹرینہ کیف کی علیحدگی ہوئی تو پھر دونوں میں نزدیکیوں کی خبریں آئیں لیکن بتایا جارہا ہے کہ اب دونوں ہی ستاروں کی سمجھ میں کافی تبدیلیاں آگئی ہیں۔  ساتھ ہی دونوں کے راستے بدل گئے ہیں۔ ایسے میں کٹرینہ کیف ان دنوں سنگل چل رہی ہیں جبکہ فلم اری دا سرجیکل اسٹرائک کے اسٹار وکی کوشل لڑکیوں میں کافی مشہور ہیں لیکن کسی سے ان کے افیئر کی  خبریں ابھی نہیں آئی ہیں۔ katrina-kaif-vicky-kaushal-2 اس سے پہلے میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں ہی ایک کامن سلیبرٹیز کی دیوالی پارٹی میں گئے تھے جہاں یہ دونوں کافی وقت ایک۔دوسرے کے ساتھ نظر آئے۔ وہیں جب پارٹی سے باہر نکلے تب بھی یہ دونوں ساتھ ہی نظر آئے لیکن جیسے ہی بات میڈیا کے سامنے جانے کی آئی کٹرینہ کیف پیچھے رک گئیں۔ دونوں میڈیا کے سامنے ایک ساتھ نہیں نکلے۔ اب لوگ اس بات سے کنفیوز ہیں کہ اگر یہ دونوں دوست ہی ہیں تو ایک ساتھ میڈیا کے سامنے نکلنے میں ایسے جھجھک کیوں رہے ہیں؟ دونوں بعد میں الگ۔الگ کار میں بیٹھ کر پارٹی سے نکل گئے۔ کٹرینہ اور وکی کا یہ ویڈیو اور تصویریں مانو منگلانی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

#happydiwali #ManavManglani

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) on

بہر حال ہم ایسی خبروں کو صرف افواہ ہی مانیں گے۔ بتا دیں کہ گزرے دنوں وکی کوشل اور ہرلین سیٹھی کے ڈیٹنگ اور پھر بریک اپ کی خبریں آئی تھیں۔ جس کے بعد اچانک ہی کٹرینہ۔وکی کا نام جوڑا جانے لگا۔ حالانکہ ابھی تک ان دونوں کو ساتھ اسپاٹ کئے جانے کے علاوہ اور کوئی خبر نہیں آئی ہے۔

Loading...