ویڈیو: بچےنےکہا- آنٹی، توبالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکرنےدی گالی، ہوئیں ٹرول

سورا بھاسکر نے 4 سال کے بچے کے خلاف قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پرسورا بھاسکرکوٹرول کیا جانےلگا۔

Nov 05, 2019 09:33 PM IST | Updated on: Nov 05, 2019 09:33 PM IST
ویڈیو: بچےنےکہا- آنٹی، توبالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکرنےدی گالی، ہوئیں ٹرول

بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکرنے بچےکو دے دی گالی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکرایک بارپھرتنازعہ کا شکارہوگئی ہیں۔ سورا بھاسکرنے 4 سال کے بچےکے خلاف قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پرسورا بھاسکرکوٹرول کیا جانےلگا۔ حال ہی میں 'سن آف ایبش' چیٹ شومیں سورا بھاسکرآئی ہوئی تھیں۔ اسی شوکا ایک ویڈیواس وقت سوشل میڈیا پروائرل ہے، جس کے سبب سورا بھاسکرکوٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

ویڈیومیں سورا بھاسکرکوایک چائلڈ آرٹسٹ کےلئےغیرحساس تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جن کے ساتھ سورا بھاسکرفلم انڈسٹری میں اپنےابتدائی دنوں میں کئی اشتہارات میں کام بھی کرچکی ہیں۔ دراصل، سورا بھاسکراس وجہ سے بھڑک گئیں، کیونکہ بچےنےانہیں 'آنٹی' (چاچی) کہہ کربلایا تھا۔

Loading...

ویڈیو کلپ میں، سورا بھاسکرشوکے ہوسٹ کےساتھ اپنی شوٹنگ کےایک حادثہ کو یاد کرتے ہوئےکہتی ہیں کہ کس طرح سے ایک باروہ شوٹ کے دوران مایوس ہوگئی تیں، جب انہیں اس بچے نے'آنٹی' کہہ کربلایا تھا۔ سورا بھاسکرنےکہا کہ انہوں نے بچےکےمنہ پرکچھ نہیں بولا، لیکن ان الفاظ کو اپنےمن ہی من میں غصے میں بڑبڑایا (کہہ دیا) تھا۔ سورا بھاسکرنے یہ بھی کہا کہ وہ بچہ واقعہ میں بے حد شریرتھا۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سورا بھاسکرکی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔ منگل کی صبح سے ٹوئٹرپرہیش ٹیگ سورا آنٹی ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

Loading...