سونم کپورکی فلم میں 'وارٹ کوہلی' کی انٹری، وائرل ویڈیونےمچایا دھمال

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوراوردلکرسلمان کی فلم 'دی زویا فیکٹر' کا ٹریلرریلیزہوچکا ہے۔ اس کے بعد اب فلم کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیومیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان وراٹ کوہلی نظرآرہے ہیں۔

Sep 10, 2019 06:22 PM IST | Updated on: Sep 10, 2019 06:22 PM IST
سونم کپورکی فلم میں 'وارٹ کوہلی' کی انٹری، وائرل ویڈیونےمچایا دھمال

سونم کپورکی فلم میں وراٹ کوہلی کی انٹری، وائرل ویڈیونےمچایا دھمال

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوراوردلکرسلمان کی فلم 'دی زویا فیکٹر' کا ٹریلرریلیزہوچکا ہے۔ اس کےبعد اب فلم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیومیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نظرآرہے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ اس فلم میں وراٹ کوہلی اداکاری کرتے نہیں لیکن اس ویڈیو میں وہ زویا فیکٹرکا پرموشن کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اس ویڈیومیں وراٹ کوہلی نے ایک لاکٹ پہنا ہوا ہے، جس میں سونم کپورکی تصویربنی ہوئی ہے۔ ویڈیومیں ڈریسنگ روم میں وراٹ کوہلی تیارہورہے ہیں۔ دوسری طرف کمینٹیٹرکی آوازبیک گراؤنڈ سے سنائی دے رہی ہوتی ہے۔ کمنٹری میں کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کے دونوں سلامی بلے بازآؤٹ ہوچکے ہیں۔ اب وراٹ کوہلی کا نمبرہے۔ ساتھ ہی کہا جاتا ہے کہ وراٹ کوہلی اب زویا فیکٹرماننے لگے ہیں۔ دیکھنا ہےکہ کیا زویا فیکٹرکام کرے گا۔

Loading...

دوسری طرف وراٹ کوہلی ڈریسنگ روم میں سونم کپورکی تصویروالا لاکٹ پہن کرمیدان مین جانے کے لئے نکلتے ہیں۔ یہ دلچسپ ویڈیو جیسے ہی سامنے آیا کافی تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیوکوخود سونم کپورنے اپنے سوشل میڈیا سائٹ پرپوسٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ یہ ویڈیو یوٹیوب پربھی وائرل ہورہا ہے۔ فلم لکی چارم پرہی بن رہی ہے، جوکہ سبھی لوگ کسی نہ کسی کومانتے ہیں۔ کرکٹرس اس بات کوکچھ زیادہ ہی مانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے پرومو میں وراٹ کوہلی کولایا گیا ہے۔

Loading...