اس بیماری سے جوجھ رہی ہیں انوشکا شرما، ملک کے لئے ورلڈ کپ جیتنے گئے شوہر وراٹ کوہلی

May 23, 2019 02:52 PM IST | Updated on: May 23, 2019 03:07 PM IST
اس بیماری سے جوجھ رہی ہیں انوشکا شرما، ملک کے لئے ورلڈ کپ جیتنے گئے شوہر وراٹ کوہلی

بالی ووڈ اداکارہ اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ان دنوں کمر سے جڑی بیماری سے جوجھ رہی ہیں۔ اس کے علاج کیلئے وہ ڈاکٹر سے صلاح مشورہ  لے رہی ہیں۔ معلومات کے مطابق انوشکا بلجنگ ڈسک کی بیماری میں مبتلا ہیں اور پیٹھ وکمر میں درد ہوتا ہے۔ یہ بیماری ریڑھ کی ہڈی سے جڑی ہوتی ہے۔ اسی کو لیکر وہ فزیوتھیریپسٹ سے علاج کرا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے انوشکا کو آرام کرنے کیلئے کہا ہے۔

انوشکا منگل کو ممبئی میں ڈاکٹر سے ملنے کیلئے جاتی نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد ممبئی کے اخباروں میں ان کی تصویرں چھپی تھیں۔ انوشکا طویل وقت سے اس بیماری لڑ رہی ہیں۔ انوشکا آخری مرتبہ سال دسمبر میں زیرو فلم میں نظر آئی تھیں۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر دم توڑ گئی تھی۔

Loading...

وراٹ کوہلی کو ورلڈ کپ 2019 کیلئے ٹیم انڈیا کے ساتھ انگلینڈ جانا پڑا ہے۔ حالانکہ آئی پی ایل 2019 میں رائل چیلنجرس بنگلور کا سفر ختم ہونے کے بعد سے وہ انوشکا کے ساتھ ہی تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں پہلے دونوں نے تصوریں بھی سوشل میڈیا پر ڈالی تھیں۔ یہ جوڑی گوا میں نظر آئی تھی۔

 

Loading...