انوشکا شرما نے کھولے راز، بولیں اس لئے پھیکے گلابی جوڑے میں کی تھی وراٹ کوہلی سے شادی

انوشکا نے بات چیت کے دوران بتایا، "مجھے اچھی طرح سے یاد ہے۔ جب ہم رسیپشن کیلئے وارڈراب پر چرچا کر رہے تھے تو سبیا ساچی نے کہا اب لڑکیاں اپنے رسیپشن پر گاؤن پہننا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے ویسا کچھ مانگے گی لیکن میں نے کہا، نہیں ، میں اپنی شادی پر انڈین ساڑی پننا چاہتی ہوں"۔

Nov 10, 2019 06:41 PM IST | Updated on: Nov 10, 2019 06:41 PM IST
انوشکا شرما نے کھولے راز، بولیں اس لئے پھیکے گلابی جوڑے میں کی تھی وراٹ کوہلی سے شادی

بالی ووڈ فلم اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی شادی پر پہنے جانے والے کپڑوں کو لیکر مشہور فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کے ساتھ کافی چرچا کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے دو خاص ہدایتیں دی تھیں جن کے بارے میں انہوں نے حال ہی میں ووگ انڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ قابل غور ہے کہ انوشکا کی ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی سے 11 دسمبر 2017 کو شادی ہوئی تھی۔ .

اپنی شادی کو لیکر بات چیت کے دوران انوشکا شرما نے ووگ سے کہا، "جب میں اپنی شادی کے لک کو لیکر سبیاساچی سے ملی تو میں نے ان کو صاف۔صاف بتادیا کہ میں پھیکے گلابی رنگ کے جوڑے میں شادی کروں گی۔ میں نہیں چاہتی ہوں کہ میں روایتی لال رنگ کا شادی کا جوڑا پہنوں میں اس رنگ کے چورے سے بچنا چاہتی تھی۔

اس کے علاوہ انوشکا شرما کے دہلی میں منائے گئے رسیپشن کا لُک بھی کافی وائرل ہواتھا۔ اس کی جم کر تعریف بھی کی گئی تھی۔ اس کو لیکر بھی انوشکا نے سبیا ساچی کو ایک خاص ہدایت دی تھی۔ انوشکاشرما نے بتایا، "میں اپنے رسیپشن میں ٹریڈیشنل انڈین میں نظر آنا چاہتی تھی۔ اس کیلئے میں نے سبیا ساچی کو لال بنارسی ساڑی تیار کرنے کو کہا۔ اصل میں سندور والے لُک میں، میں لال رنگ پہننا چاہتی تھی۔ اس وقت زیور بھی پہننے تھے۔ تو ہندوستانی روایتی لباس میں یہ اچھا لگتا ہے"َ

Loading...

سبیا ساچی نے کہا تھا اب گاؤن پنا جاتا ہے لیکن انوشکا نے کیا منع۔۔۔