فیس بک پر لنک کلک کرتے ہی اُڑ گئے سوا لاکھ روپے، ایک ذرا سی غلطی سے ہوگا ایسا نقصان
فیس بک پر لنک کلک کرتے ہی اُڑ گئے سوا لاکھ روپے، ایک ذرا سی غلطی سے ہوگا ایسا نقصان
متاثرہ نے بینک اکاونٹ کو بند کروانے کے بعد اس بارے میں مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ بعد میں متاثر شخص کو سائبر تھانے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے ان کی شکایت پر کیس درج کر کے چھان بین شروع کردی ہے۔
دارالحکومت دہلی کے شاہدرا ضلع کے کرشنا نگر علاقے میں ایک شخص کو فیس بک اکاونٹ کے ایک لنک پر کلک کرنا کافی مہنگا پڑ گیا۔ کلک کرتے ہی اس کے اکاونٹ سے ایک ساتھ سوا لاکھ روپے غائب ہوگئے۔ جیسے ہی اس کے موبائل پر ان روپیوں کے ٹرانزکشن کا میسیج آیا، اس نے فوری بینک میں رابطہ کر کے اکاونٹ کو بند کروایا۔ بعد میں اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
متاثرہ اوتار شرما کی شکایت پر سائبر تھانے میں فراڈ کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ٹیکنیکل سرویلنس کی مدد سے ملزمین کی پہچان کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ متاثرہ اوتار شرما فیملی کے ساتھ کرشنا نگر علاقے میں رہتا ہے۔ وہ پرائیوٹ نوکری کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ چار نومبر کو وہ موبائل پر اپنے یس بک اکاونٹ کو چلا رہا تھا۔ اس دوران ان سے ایک لنک کلک ہوگیا۔ ابھی وہ کچھ سمجھ پاتے، کچھ ہی وقت بعد ان کے موبائل پر سوا لاکھ روپے کٹ ہوجانے کا میسیج آیا۔ کسی نے ان کے بینک اکاونٹ سے رقم اڑالی تھی۔ فوراً انہیں لگا کہ ان سے کچھ غلط ہوگیا ہے۔
متاثرہ نے بینک اکاونٹ کو بند کروانے کے بعد اس بارے میں مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ بعد میں متاثر شخص کو سائبر تھانے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے ان کی شکایت پر کیس درج کر کے چھان بین شروع کردی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔