یوپی کے مئوسے خبر: رسوئی گیس سلینڈر پھٹ جانے کے بعد عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اس حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک درجن سے زیادہ افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ یہاں 12 زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاری ہے۔

Oct 14, 2019 09:26 AM IST | Updated on: Oct 14, 2019 09:26 AM IST
یوپی کے مئوسے خبر: رسوئی گیس سلینڈر پھٹ جانے کے بعد عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یوپی کے مئو سے خبر: رسوئی گیس سلینڈر پھٹ جانے کے بعد عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی۔(تصویر:نیوز18 ہندی)۔

اترپردیش کے مئو میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث محمد آباد کوتوالی کے علاقہ لاحد پورگاؤں میں دومنزلہ مکان منہدم ہوگیا۔اس حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک درجن سے زیادہ افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ یہاں 12 زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچنے والی پولیس اورفائربریگیڈ کی ٹیم بچاؤ اورامدادی کاموں میں مصروف ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ تین دیگرافراد بھی علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت گھر میں قریب دو درجن افراد موجود تھے۔ فی الحال امدادی کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

Loading...

جے سی بی کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ایک ایمبولینس بھی موقع پرموجود ہے تاکہ زخمیوں کو جلد سے جلد طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔(تصویر:اے این آئی، ٹویٹر)۔ جے سی بی کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ایک ایمبولینس بھی موقع پرموجود ہے تاکہ زخمیوں کو جلد سے جلد طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔(تصویر:اے این آئی، ٹویٹر)۔

یہ واقعہ صبح کے ساڑھے سات بجے کا ہے۔ سلنڈر پھٹنے کے بعد گھرمیں آگ لگ گئی۔ آس پاس کے لوگ گھر کے اندر داخل ہوئے۔ جس کے بعد مکان مہندم ہوگیا۔ اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 12 دیگرزخمی ہیں جنہیں اسپتال بھیج دیا گیاہے۔ فی الحال ، جے سی بی کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ایک ایمبولینس بھی موقع پرموجود ہے تاکہ زخمیوں کو جلد سے جلد طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

راحت کے کام پر وزیراعلیٰ کی نظر

مئو میں پیش آئے اس درد ناک حادثہ کے بعد پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع کلکٹر اور ایس ایس پی کو موقع پر پہنچنے اور راحت اور بچاؤ کے کام تیزکرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی کہا کہ تمام زخمیوں تک ہر ممکن مدد پہنچائی جائے ۔

ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانا اولین ترجیح: ڈی جی پی او پی سنگھ

دوسری جانب، ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا کہ حادثہ افسوسناک اور سنگین ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک 5-6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایس پی اور ڈی ایم موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ہماری ترجیح ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کوبچاناہے۔ ہم نے این ڈی آر ایف کی ٹیم سے بھی رابطہ کیا ہے۔ جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔

Loading...