உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رمضان المبارک :حیدرآباد میں حلیم کی فروخت سے 100کروڑروپئے سے زائد کا کاروبار

    حیدرآباد میں 600سے زائد مقامات پرحلیم کی تیاری

    حیدرآباد میں 600سے زائد مقامات پرحلیم کی تیاری

    حیدرآباد میں 600سے زائد مقامات پرحلیم کی تیاری

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد کی پہنچان اب بریانی کے ساتھ ساتھ حلیم سے بھی ہونے لگی ہے۔ فائیواسٹارہوٹلوں سے لے کر مشہور اور چھوٹی ہوٹلوں میں تک حلیم تیار کی جارہی ہے جو رمضان المبارک میں افطار کے وقت ایک ترجیحی غذ ا ہے۔ اس کی وجہ اس کی تغذیہ بخش نوعیت اور ذائقہ ہے۔ہر سال حیدرآباد میں 600سے زائد مقامات پر حلیم تیار کی جارہی ہے اور ایک اندازہ کے مطابق رمضان کے دوران یہ 100کروڑ روپئے سے زائد کا کاروبار ہے۔ حلیم کا کاروبار شہر حیدرآباد میں رمضان المبارک کے پورے مہینے عروج پر ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ مشہور برینڈ کی حلیم کی خریداری کے لئے لوگ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ابتدا میں شہر کی ایرانی ہوٹلوں میں حلیم متعارف کی گئی تھی تاہم آہستہ آہستہ حلیم کا رجحان لوگوں میں بڑھتا گیا اور اب حلیم کا کاروبار رمضان میں زوروں پر ہوتا ہے۔




      ماہ صیام کی آمد کے لئے اب صرف چند دن ہی رہ گئے ہیں۔ تاہم ابھی سے ہی شہرحیدرآباد میں رمضان کی پسندیدہ ڈش حلیم کی بھٹیوں کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔ شہر کی مختلف ہوٹلوں میں یہ بھٹیاں تعمیر کی جاتی ہیں تاکہ ان بھٹیوں میں حلیم تیار کی جاسکے۔ تاریخی چارمینار کے علاقہ میں صدیوں قدیم بازار ہوں یا پھر دونوں جڑواں شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے دوسرے علاقے، ہوٹلوں کے سامنے حلیم کی بھٹیاں لگائی جاتی ہیں جو ایک عام نظارہ ہے۔ماہراستاد اپنے شاگردوں کے ساتھ بڑی ہی محنت سے بڑی بڑی دیگ میں حلیم بناتے ہیں۔ یہ مکمل پکوان جو دس تا 12گھنٹوں تک جاری رہتا ہے لکڑیوں پر کیا جاتا ہے۔ گوشت، گیہوں، دالوں اور مصالحہ جات سے تیار کی جانے والی حلیم دراصل ایک عربی ڈش ہے جو مغل دورمیں افغانستان اور ایران سے ہوتے ہوئے حیدرآباد پہنچی۔ہندوستانی مصالحہ جات، خشک میوے جات، گھی اورپکوان کے منفرد طریقہ سے اس سیال ڈش کو ہندوستانی رنگ دیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں حیدرآباد کوملک بھر میں منفرد مقام حاصل ہے۔


      شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں بھی یہ حلیم دستیاب ہوتی ہے۔ جبکہ کئی لوگ حلیم کا مزہ چکھنے کے لئے پرانا شہر کا رخ کرتے ہیں۔ پرانے شہر بالخصوص شاہ علی بنڈہ کی سڑک پر افطار سے پہلے اور افطار کے بعد لوگ حلیم کی خریداری میں مصروف دیکھے جاتے ہیں۔پرانے شہر کی ہوٹلوں کی حلیم کا منفرد انداز لوگوں کو راغب کرتا ہے۔رمضان کے مہینے میں ذائقوں سے بھرپور یہ ڈش حلیم حیدرآبادکی علامت سمجھی جانے والی بریانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔ایک اندازہ کے مطابق شہر حیدرآباد میں تقریبا تین ہزا ر ہوٹلوں میں حلیم کی تیاری اور فروخت کا کام کیاجاتا ہے۔ ان میں کئی عارضی ہوٹلیں بھی شامل ہیں جو صرف حلیم کے لئے رمضان میں لگائی جاتی ہیں۔اب چکن حلیم کے ساتھ ساتھ وجیٹیرین حلیم کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔ایک پلیٹ مٹن کی حلیم کی قیمت 130تا140روپئے ہے جبکہ ایک پلیٹ چکن کی حلیم کی قیمت 50تا80روپئے ہے۔




       حلیم کی بھٹی تیاری کا منظر ۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔
      حلیم کی بھٹی تیاری کا منظر ۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔

      First published: