Ram Mandir Nirman: دو دن میں 100 کروڑ کا عطیہ، چنپت رائے بولے- رام مندر کی تعمیر کے لئے پُرجوش ہے ملک
Ram Mandir Nirman: شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چنپت رائے (Champat Rai) نے کہا کہ ہمیں کارکنان کے ذریعہ سے رام مندر تعمیر کے لئے دو دنوں میں اتنی بڑی رقم جمع کرنے کی اطلاع ملی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 18, 2021 03:18 PM IST

دو دن میں 100 کروڑ کا عطیہ، چنپت رائے بولے- رام مندر کی تعمیر کے لئے پُرجوش ہے ملک
نئی دہلی: رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہیں۔ اس سے متعلق مندر کی تعمیر سے متعلق خوشی کا ماحول بھی دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کی تعمیر کے لئے چندہ کے طور پر بڑی رقم بھی عطیہ کی جارہی ہے۔ اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مندر تعمیر (Ram Mandir Nirman) کے لئے دو دنوں میں 100 کروڑ روپئے کا عطیہ مل چکا ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ چیھتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چنپت رائے (Champat Rai) نے کہا کہ ہمیں کارکنان کے ذریعہ اس بات کی اطلاع ملی ہے۔ حالانکہ، یہ اطلاع بھی ہیڈکوارٹر تک نہیں پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ ایودھیا میں شاندار مندر کی تعمیر کے لئے عوامی رابطہ اور تعاون مہم چل رہی ہے، جو 27 فروری تک چلے گی۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے عطیہ کی رقم جمع کرنے کی مہم کی شروعات حال ہی میں ہوئی۔ مہم کے شروع ہوتے ہی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مندر تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپئے سے زیادہ عطیہ دیا۔ وہیں، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کی فیملی نے بھی مندر کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپئے سے زیادہ کی رقم عطیہ کی۔

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے عطیہ کی رقم جمع کرنے کی مہم کی شروعات حال ہی میں ہوئی۔ مہم کے شروع ہوتے ہی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مندر تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپئے سے زیادہ عطیہ دیا۔- ماڈل تصویر
سابق رکن اسمبلی سریندر بہادر نے دیا بڑا عطیہ
یہاں سے ہوئی پہلی شروعات
شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر نیاس نے رام مندر کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے وشو ہندو پریشد کو مجاز کیا ہے۔ وی ایچ پی کے کارگزار بین الاقوامی صدر آلوک کمار نے کہا کہ وی ایچ پی نے مندر تعمیر کے لئے رقم فنڈز کی وصولی کے لئے اپنی مہم شروع کردی ہے۔ اس کی شروعات ملک کے اول شہری صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے 5,00,100 روپئے کی رقم حاصل کرنے سے ہوئی۔