ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کے 8 وزرا سمیت 101 نومنتخب اراکین نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا

17 ویں بہار اسمبلی کے نومنتخب 101 اراکین نے آج ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔ 17 ویں اسمبلی کے پہلے سیشن کی پہلی میٹنگ کی کاروائی شروع ہونے کے بعد پروٹیم اسپیکر جیتن رام مانجھی نے اراکین کو خطاب کیا۔ اس کے بعد سب سے پہلے وزراء کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا گیا، اس کے بعد اسمبلی حلقہ کے سیریل نمبر کے مطابق اراکین کا حلف دلایا گیا۔

  • Share this:
بہار کے 8 وزرا سمیت 101 نومنتخب اراکین نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا
بہار کے 8 وزرا سمیت 101 نومنتخب اراکین نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا

پٹنہ: 17 ویں بہار اسمبلی کے نومنتخب 101 اراکین نے آج ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔ 17 ویں اسمبلی کے پہلے سیشن کی پہلی میٹنگ کی کاروائی شروع ہوتے ہی پروٹیم اسپیکر جیتن رام مانجھی نے اراکین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے وزراء کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا جائے گا اور اس کے بعد اسمبلی حلقہ کے سیریل نمبر کے مطابق اراکین کاحلف ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آج حلقہ نمبر ایک سے لیکر 100 تک کے نومنتخب اراکین کو وقفہ طعام سے قبل اور حلقہ نمبر 101 سے لیکر 200 تک کے اراکین کو وقفہ طعام کے بعد حلف دلایاجائے گا۔ اس کے بعد کل 201 سے لیکر 243 تک نومنتخب اراکین حلف لیں گے۔

سب سے پہلے نائب وزیراعلیٰ تارکشور پرساد ، نائب وزیراعلیٰ رینو دیوی ، آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری ، وزیر توانائی ویجندر پرساد یادو ، ٹرانسپورٹ وزیر شیلا کماری ، وزیر زراعت امریندر پڑتاپ سنگھ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر رام پریت پاسوان اور محصولات اور اصلاحات اراضی کے وزیر رام صورت رائے نے حلف لیا۔ لیبر وسائل کے وزیر جیویش ایوان میں موجود نہیں رہنے کی وجہ سے حلف نہیں لے سکے۔



سونبرسا سے رتنیش سدا، سیتامڑھی سے متھلیش کمار اور کدوا سے شکیل احمد خان نے سنسکرت میں حلف لیا، جس پر ایوان میں موجود اراکین نے میز تھپتھپا کر خیر مقدم کیا۔ ہرلاکھی سے سدھانشو شیکھر، بینی پٹی سے ونودنارائن جھا، کھجولی سے ارون شنکر پرساد، بسفی سے ہری بھوشن ٹھاکر، مدھوبنی سے سمیر کمار مہا سیٹھ، جھنجھار پور سے نتیش مشرا، سنگھیشور سے چندر ہاس چوپال، سہرسہ سے آلوک رنجن، گورا بورام سے سورنا سنگھ، بینی پور سے ونے چودھری، علی نگر سے مشری لال یادو، دربھنگہ سے سنجے سراﺅگی، حیاگھاٹ سے رام چندر ساہ اور کیوٹی سے مراری موہن جھا نے میتھلی میں، جوکی ہاٹ سے شاہنواز عالم، بہادر گنج سے محمد انظار نعیم، ٹھاکر گنج سے محمد سعود عالم، کوچا دھامن سے محمد اظہار اسفی، بائسی سے سید رکن الدین احمد اور امور سے اختر الا یمان میں نے اردو میں اور شیوہر سے چیتن آنند اور سمری بختیار پور سے صلا ح الدین یوسف نے انگریزی میں جبکہ دیگر نے ہندی میں حلف لیا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 23, 2020 08:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading