ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بڑی کامیابی، سول سروس پریلمس میں 101 امیدوار کامیاب

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سول سروس رہائشی کوچنگ اکیڈمی کے سول سروس پریلمس امتحان میں 101 امیدوارکامیاب ہوئے ہیں، جن میں 16 خواتین امیدوار شامل ہیں جبکہ 85 بوائز امیدوار ہیں۔

  • Share this:
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بڑی کامیابی، سول سروس پریلمس میں 101 امیدوار کامیاب
سول سروس پریلمس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 101 امیدوار کامیاب

نئی دہلی: یوپی ایس سی جہاد کے تنازعات کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعلیمی میدان میں پیش قدمی مسلسل جاری ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سول سروس رہائشی کوچنگ اکیڈمی کے سول سروس پریلمس امتحان میں 101 امیدوارکامیاب ہوئے ہیں، جن میں 16 خواتین امیدوار شامل ہیں جبکہ 85 بوائز امیدوار ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے دی گئی آفیشیل معلومات کے مطابق کل 283 امیدوار کوچنگ اکیڈمی کے تربیت یافتہ قومی سطح کے سول سروس پریلمس امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ حالانکہ ابھی اس تعداد میں اضافہ ہو  سکتا ہے کیونکہ 29 امیدواروں سے یونیورسٹی کا رابطہ نہیں ہوسکا کیونکہ وہ لاک ڈاﺅن اور ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے دیہی علاقوں میں ہیں۔ یہ تمام کامیاب امیدوار 8 جنوری 2021 کو ہونے والے مینس امتحان میں شامل ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ کسی بھی پبلک کوچنگ اکیڈمی کی جانب سے کامیاب ہوئے امیدواروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے حصہ میں آئی ہے۔ حالانکہ اگر تناسب کے اعتبار سے دیکھیں تو کامیابی کے گراف میں معمولی تنزلی آئی ہے کیونکہ اس بارکامیابی کی شرح 50 فیصد سے تھوڑی کم ہوئی ہے۔ تاہم قومی سطح پر یہ شرح محض تین فیصد ہے۔


سال 2019 میں ہوئے تھے 102 امیدوار کامیاب


سال 2010 میں شروع ہوئی اکیڈمی کی کامیابی شرح مسلسل بڑھتی رہی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اس سے قبل بھی سول سروسیز میں بہتر نتائج دیتی رہی ہے۔ اگر گزشتہ سال کی بات کی جائے تو سال 2019 میں 102 امیدوار پری لمس کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔جبکہ اکیڈمی کے صرف 200 امیدوار ہی اس مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس طرح سے دیکھا جائے تو گزشتہ سال 50 فیصد سے زیادہ نتائج آئے تھے۔


یوپی ایس سی میں کامیاب ہوئے تھے 25 امیدوار

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوچنگ اکیڈمی سے یوپی ایس سی کے فائنل نتائج 2019 میں 25 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جس میں 14 امیدوار مسلم تھے جبکہ باقی 11 امیدوار غیر مسلم تھے۔ حالانکہ اس سے قبل اس کوچنگ اکیڈمی سے فائنل نتائج یعنی 2018 میں 49 امیدوار نوکر شاہ بنے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 24, 2020 08:37 PM IST