اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیراعظم مودی آج انڈین سائنس کانگریس کا کریں گے افتتاح، جامع شراکت داری پر ہوگا زور

     وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو

    وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو

    اس سے پہلے انڈین سائنس کانگریس (آئی ایس سی) کا انعقاد جنوری 2020 میں بنگلورو میں کیا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Nagpur, India
    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے 108ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح انجام دیں گے۔ کوویڈ وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد یہاں اس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے انڈین سائنس کانگریس (آئی ایس سی) کا انعقاد جنوری 2020 میں بنگلورو میں کیا گیا تھا۔ آئی ایس سی کا پانچ روزہ 108واں سیشن راشٹرسنت تکدوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی میں ہوں گے۔ تقریباً دو دہائیوں میں یہ شاید پہلی بار ہو گا کہ وزیر اعظم اپنے مصروف شیڈول کے باعث تقریب میں جسمانی طور پر موجود نہیں ہوں گے۔

      مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس اور ٹکنالوجی اور ارتھ سائنسز ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کو کہا کہ اس سال کی سائنس کانگریس کا مرکزی موضوع 'خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی' کو بڑی احتیاط کے ساتھ حتمی شکل دی جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مجموعی ترقی پر غور کیا جائے گا، معیشتوں اور پائیدار اہداف کا جائزہ لیا جائے گا اور ساتھ ہی سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی ترقی کی راہ میں حائل ممکنہ رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      پنجاب، ہریانہ، یوپی-بہار میں ابھی نہیں تھمے گا کہر کا قہر، ان ریاستوں میں سرد لہر کا الرٹ

      یہ بھی پڑھیں:

      'چلڈرن سائنس کانگریس' کی منفرد خصوصیت

      انہوں نے کہا کہ اس سال انڈین سائنس کانگریس کی منفرد خصوصیت 'چلڈرن سائنس کانگریس' ہوگی، جس کا انعقاد بچوں کو ان کے سائنسی مزاج اور علم کو بروئے کار لانے اور سائنسی تجربات کے ذریعے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ 'ٹرائبل سائنس کانگریس' کے عنوان سے ایک نیا پروگرام ہوگا، جو قبائلی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتے ہوئے مقامی تلفظ کے علم کے سسٹم اور عمل کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: