Delhi News: دسویں اور 12 ویں کے طلبا 18 جنوری سے جاسکیں گے اسکول، دہلی حکومت نے دی شرطوں کے ساتھ منظوری
دہلی حکومت (Delhi Government) کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق، پری- بورڈ کی تیاریوں اور پریکٹیکل ورک کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری اسکول (Delhi Schools) دسویں اور 12ویں کے طلبا کو اسکول بلایا جاسکتا ہے۔ ایسے بچوں کو گارجین کی رضامندی سے ہی اسکول بلایا جاسکتا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 13, 2021 03:50 PM IST

دسویں اور 12 ویں کے طلبا 18 جنوری سے جاسکیں گے اسکول، دہلی حکومت نے دی شرطوں کے ساتھ منظوری
نئی دہلی: دہلی کے ہزاروں طلبا کے لئے بڑی خبر ہے۔ دہلی حکومت نے شرطوں کے ساتھ 10 ویں اور 12 ویں کے طلبا کو اسکول جانے کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی حکومت (Delhi Government) کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق، پری- بورڈ کی تیاریوں اور پریکٹیکل ورک کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری اسکول (Delhi Schools) دسویں اور 12ویں کے طلبا کو اسکول بلایا جاسکتا ہے۔ ایسے بچوں کو گارجین کی رضامندی سے ہی اسکول بلایا جاسکتا ہے۔
دہلی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ قومی دارالحکومت کے سبھی سرکاری یا سرکار سے گرانٹ پانے اور نہ پانے والے اسکولوں کے لئے یہ احکامات نافذ ہوں گے۔ بورڈ امتحانات کی تیاریوں اور پریکٹیکل کلاس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کورونا وائرس وبا (COVID-19 Pandemic) کی وجہ سے پورے ملک میں نافذ لاک ڈاون کو لے کر گزشتہ سال مارچ سے ہی اسکول بند ہیں۔ اس وجہ سے ایک طرف جہاں طلبا کی کلاسیز متاثر ہوئی ہیں، وہیں دوسری طرف امتحانات کو لے کر بھی طلبا الجھن میں ہیں۔
In order to conduct activities pertaining to pre-board preparation & practical work, the Govt and Govt aided/unaided schools may call students of Class 10 and 12 only to school from 18th January. The child should be called to school only with the consent of parents: Govt of Delhi pic.twitter.com/9NKvCJfbAB
— ANI (@ANI) January 13, 2021
طلبا تحریری امتحان سے پریشان ہیں