ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تمل ناڈو پٹاخہ فیکٹری حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہار غم، معاوضے کا اعلان، اب تک 11 کی موت

Firecracker Factory in Tamil Nadu: حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ کو بجھانے کا کام شروع کرچکے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہلوکین اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
تمل ناڈو پٹاخہ فیکٹری حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہار غم، معاوضے کا اعلان، اب تک 11 کی موت
تمل ناڈو پٹاخہ فیکٹری حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہار غم

چنئی: تمل ناڈو کے ورودھ نگر واقع ایک پٹاخہ فیکٹری (Firecracker Factory in Tamil Nadu) میں جمعہ کو آگ لگنے سے 11 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ اس حادثہ میں 14 سے زیادہ لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وردھ نگر واقع اس فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائرٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ کو بجھانے کا کام شروع کرچکے ہیں۔ اس حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہیں، حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کے لئے وزیر اعظم قومی تعاون فنڈ کے ذریعہ 2-2 لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔


جائے حادثات پر موجود ایک پولیس افسر نے دھماکہ کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا، جب پٹاخوں کو تیار کرنے کے لئے کچھ کیمیکلس کو ملایا جا رہا تھا۔ فائر بریگیڈ ملازمین کے حوالے سے ابتدائی خبر میں دھماکہ میں تقریباً 10 لوگوں کے زخمی ہونے کی بات کہی گئی ہے۔


وزیر اعظم دفتر کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا، ’تمل ناڈو کے ورودھ نگر میں پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنا افسوسناک ہے۔ اس غم کی گھڑی میں شوکا کل فیملی کے ساتھ میری تعزیت ہے۔ امید کرتا ہوں کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں، وہ جلد ہی صحتیاب ہوں گے‘۔ وزیر اعظم مودی نے جانکاری دی کہ اتھارٹیز حادثہ میں متاثرہ کی مدد کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں۔


پی ایم او نے بتایا، ’PMNRF سے تمل ناڈو کے ورودھ نگر میں جان گنوانے والوں کے قریبی اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپئے کے معاوضے کو منظوری ملی ہے۔ سنگین طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپئے دیئے جائیں گے’۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ’تمل ناڈو کے ورودھ نگر کی پٹاخہ فیکٹری میں آگ کے متاثر کے تئیں میری تعزیت ہے۔ ان لوگوں کے بارے میں سوچ کر دل دہل جاتا ہے، جو ابھی بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ میں ریاستی حکومت سے فوری بچاو اور راحت پہنچانے کی اپیل کرتا ہوں‘۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 12, 2021 05:33 PM IST