ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کوروناسےموت کے بعد 11ماہ کابچہ اپنی ماں کی آستیاں لیکردبئی سے پہنچاہندوستان،تصویر وائرل

تریچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (Trichy International Airport) پر ان کا استقبال ان کے والد نے کیا۔ جو ویلون (Velavan) ضلع کلاکوریچی کے رہائشی ہیں۔

  • Share this:
کوروناسےموت کے بعد 11ماہ کابچہ اپنی ماں کی آستیاں لیکردبئی سے پہنچاہندوستان،تصویر وائرل
وائرل تصویر میں 11ماہ کا لڑکا دبئی سے واپسی کے بعد اپنے والدسے ملاقات کرتے ہوئے

جمعرات کو ایک 11 ماہ کا بچہ اپنی والدہ کی  آستیاں لے کر دبئی سے ہندوستان پہنچا، جن کی کووڈ۔19 کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔تریچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (Trichy International Airport) پر ان کا استقبال ان کے والد نے کیا۔ جو ویلون (Velavan) ضلع کلاکوریچی کے رہائشی ہیں۔


ان کی 38 سالہ اہلیہ بھارتی اور ان کے تین بچے گردے کی خرابی کی وجہ سے اپنے بڑے بیٹے کے انتقال تک ایک عام اور خوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔بمشکل اپنے بیٹے کے کھونے کے غم میں یہ جوڑا اپنے مرحوم بیٹے کے طبی اخراجات کی وجہ سے قرض میں پھنس گئے تھے۔ بھارتی مارچ میں اپنے 9 ماہ کے بچے دیویش کے ساتھ قرض ادا کرنے دبئی چلے گئے تھے۔


بدقسمتی سے بھارتی کو 29 مئی 2021 کو کووڈ 19 مثبت ہوا اور اس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔ جس کے بعد دبئی میں آخری رسومات انجام دی گئی۔اس کے بعد دبئی کے ڈی ایم کے قائد محمد میران (Mohammad Meeran ) کو اس واقعے کے بارے میں بتایا گیا، انھوں نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو بھی آگاہ کیا ہے۔


تب وزیراعلیٰ کی مدد سے بچے کو دبئی سے لانے کے لئے فوری انتظامات کیے گئے تھے۔انڈیگو کی پرواز میں ستیش کمار کی دبئی سے تروورور (Thiruvarur) واپسی کے بارے میں جانکاری ملنے کے بعدفیصلہ کیا گیا کہ 11 ماہ کے بچے دیویش کو اپنی والدہ کی  آستیاں  کے ساتھ ستیش کمار کی نگرانی میں ٹریچی (Trichy ) لایاجائے

ستیش بھی دیویش کو بحفاظت اپنے آبائی وطن لائیں اور ٹریچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسے اپنے والد ویلون کے حوالے کردیا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 19, 2021 10:34 PM IST