راجسمند میں بھیانک سڑک حادثہ ، ایک ہی کنبہ کے 11 افراد کی موت

راجسمند کے ادے پورگومتی فورلین پر جمعہ کی صبح بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ، جس میں ایک ہی کنبہ کے گیارہ افراد کی دردناک موت ہو گئی ۔

May 27, 2016 09:34 AM IST | Updated on: May 27, 2016 09:34 AM IST
راجسمند میں بھیانک سڑک حادثہ ، ایک ہی کنبہ کے 11 افراد کی موت

راجسمند کے ادے پورگومتی فورلین  پر جمعہ کی صبح بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ، جس میں ایک ہی کنبہ کے گیارہ افراد کی دردناک موت ہو گئی ۔  واقعہ کی اطلاع پر راجسمند کے  کلکٹر اور ایس پی سمیت تمام اعلی اہلکاروں جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔ اطلاعات کے مطابق بولیرو میں سوار تمام افراد راجسمند سے بياور کی طرف جا رہے تھے ، تبھی پیچھے سے آ رہے ٹریلر نے بولیرو کو ٹکر ماردی ۔

واقعہ کی اطلاع پر چار تھانوں کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو مردہ خانہ بھیج دیا ۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین معصوم بچے، چار خواتین اور چار مرد شامل ہیں ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ بولیرو اور لاشوں کو پہچاننا تک مشکل ہو گیا ۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے اے ڈیم ایل برج موہن بیروا اور ایس ڈی ایم راجندر گوئل نے ضلع اسپتال سے ڈاکٹروں کی ٹیم بلوایا ہے ۔

Loading...

بولیرو سے برآمد موبائل کے سم کی بنیاد پر مرنے والوں کی شناخت کرکے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی ۔ واقعہ کے بعد سے ٹریلر کو جائے واقعہ پر چھوڑ کر ڈرائیور فرار ہو گیا ، لیکن پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔  اہل خانہ سے ملی معلومات کے مطابق تمام افراد ایک ہی کنبہ کے ہیں اور کنبہ کے کسی نوجوان کی شادی کے لئے گنگاپور کے پاس ارنی گاؤں میں لڑکی دیکھ کر اپنے گاؤں واپس آ رہے تھے ۔

Loading...